امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ہندستان  ملک میں موجود بہترین سائنسی ذہنوں کو استعمال کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے: امور صارفین کے سکریٹری


صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ)  ’’ آزادی کا امرت مہوتسو- انڈیا @75 ‘‘ منا رہا ہے

سائنس اور ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے شعبوں پر دو روزہ ویبینار (11 اور 12 اگست ، 2021) کا آج سے آغاز

Posted On: 11 AUG 2021 3:20PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) کے تحت ’’ آزادی کا امرت مہوتسو- انڈیا @75 ‘‘ منانے کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے حالیہ ابھرتے ہوئے شعبوں پر دو روزہ ویبینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

صارفین کے امور  کی سکریٹری محترمہ لینا نندن نے آج اس تقریب کا غیر روایتی طور پر افتتاح کیا جس میں ملک بھر کے نامور سائنسدانوں اور ماہرین نے شرکت کی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے کئی عظیم سائنس دانوں کے قابل تعریف کاموں کا مشاہدہ کیا ہے۔ این ٹی ایچ کے سائنسدانوں ڈاکٹر ایس وینکٹیشوران اور ڈاکٹر کرشنن  نے سر سی وی رمن کے تحقیقی رفقا کے طور پر کام کیا۔ اور گلیسرین کے "کمزور فلوروسینس" کے موضوع پر این ٹی ایچ لیبارٹریوں میں جانچ اور دریافتیں کیں۔ نتیجے میں "رمن ایفیکٹ" سامنے آیا۔ سر سی وی رمن کو 1930 میں "رمن ایفیکٹ" کی دریافت پر طبیعیات کے نوبل انعام سے سرفراز کیا گیا۔ سر سی وی رمن نے 1930 میں سویڈنی اکیڈمی میں نوبل انعام یافتہ تقریر میں جی ٹی ایچ میں ( جو اب این ٹی ایچ ہے)  سائنسدان "رمن ایفیکٹ" کی دریافت کے تعلق سے ڈاکٹر ایس وینکٹیشوران کی خدمات کا اعتراف کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KID9.jpg

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نے بتایا کہ کس طرح این ٹی ایچ کی شراکت نے ملک کے لوگوں کے لیے زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ انہوں نے پریشر کوکر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ "این ٹی ایچ آج بڑی اور چھوٹی دریافتوں سے وابستہ ہے جس نے ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ پریشر کوکر جو آج تمام گھروں کا لازمی جزو ہے این ٹی ایچ کے سائنسدانوں نے تیار کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹیسٹ ہاؤس کا (جسے اب نیشنل ٹیسٹ ہاؤس کے نام سے جانا جاتا ہے)  1912 میں جنوبی کلکتہ کے علی پور میں قیام عمل میں آیا تھا۔ اس کا  سائنسی نظریے ، دریافتوں اور عملی مصنوعات کے فروغ میں بہت برا کردار ہے۔  ملک میں تیار اور فروخت ہونے والی مصنوعات کی تجارتی ، صنعتی جانچ اور معیار کییقین دہانی این ٹی ایچ ہی کراتا ہے۔

 

سیکریٹری نے محکمہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تیار کردہ پورٹل ’’ پارکھ ‘‘ کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ یہ اتم نربھر بھارت کی طرف ایک اور قدم ہے۔

"پورٹل تمام لیبارٹری انفراسٹرکچر کو ایک ہی چھت کے نیچے لانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ صنعتوں کو معلوم ہو سکے کہ لیبارٹری ٹیسٹنگ کی سہولیات کہاں دستیاب ہیں ، لیب کی طاقت کیا ہے اور ان کی مصنوعات کو جانچنے میں کتنا وقت لگے گا۔ بی آئی ایس اور این ٹی ایچ لیبز کے 'پارکھ پورٹل' پر آنے کے ساتھ ، وہ وقت آگیا ہے جب ہم ملک میں سائنسی ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں ، اپنے اربوں ہندستانیوں کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں اور اپنی طاقت کے ذریعہ صحیح معنوں میں اتم نربھر بن سکتے ہیں اور دنیا کو دکھا سکتے ہیں کہ   ہندوستان  ملک میں موجود بہترین سائنسی ذہنوں سے استفادہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V6J2.jpg

انہوں نے این ٹی ایچ کو سال 2022 سے نینو مٹیریلز ،  پینے کے پیکڈ پانی اور میٹریل ویلڈنگ ٹیکنالوجی کی جانچ پر انجینئرنگ اور سائنس کے  ہونہار طلباء کو سالانہ پراجیکٹوں اور وظائف کی پیشکش پر مبارکباد دی۔ انجینئرنگ/ سائنس اسٹریمز کے تیسرےیا چوتھے سال کے ان طلباء کو ملک بھر کییونیورسٹیوں/ کالجوں سے  منتخب کیا جانا ہے۔

 

اس سلسلے میں  انہوں نے کہا کہ "ہمیںیاد رکھنا چاہیے کہ تجسس پسند ذہنوں اور متجسس سوچ کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے اور یہی وہ چیز ہے جس سے ہمارے ملک کے نوجوانوں کو زیادہ دلچسپی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R12K.jpg

 

ڈاکٹر پی کانجی لال، ڈائریکٹر جنرل، این ٹی ایچ نے سائنسی ترقیات، دریافتوں اور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں ادارے کی خدمات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔"

پچھلے پچھتر (75) برسوں میں  این ٹی ایچ نے مختلف قومی تعمیراتی منصوبوں کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ مختلف پلوں، سڑکوں اور شاہراہوں، ہوائی اڈوں، اسٹیل پلانٹس، ریفائنریز، پاور پلانٹ وغیرہ کی سائنسی جانچ کی ہے  اور معیار کا اندازہ لگایا ہے۔

<><><><><>

 

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8144

 



(Release ID: 1747972) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi