سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ صحت، زراعت اور پانی کی تین مورتی ہندستان اور نیدر لینڈ ز کے درمیان  سائنس اور ٹکنالوجی تعاون کی بنیاد ہے


گزشتہ سات برسوں میں نریندر مودی  حکومت کی ترجیح والے شعبوں –صحت اور زراعت نے  ہند– ڈچ  تعاون ماڈل

نیدر لینڈ کے ایک وفد نے سفیر مارٹن وینڈین برگ کی سربراہی میں آج مرکزی وزیر سے سائنس اور ٹکنالوجی اور اختراع میں دو طرفہ  تعاون پر  تبادلہ خیال اور جائزہ لینے کے لئے ملاقات کی

Posted On: 20 AUG 2021 6:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20اگست 2021/ سائنس اور ٹکنالوجی کے  مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عوامی شکایات اور پنشن  ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج صحت اور زراعت   میں ہند-ڈچ تعاون پر  زور دیا، جو وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے  ترجیحی شعبے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ  صحت،زراعت اورپانی کی تریموری  کئی سالوں سے  گہرے آپسی تعاون کی بنیاد رہے ہیں۔ اس لئے  ہندستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعاون کو دوسروں کے  کولیبوریشن کے لئے ایک ماڈل کے طور پر فروغ  دیا جاسکتا ہے۔

جناب جتیندر سنگھ نے سفیر  مارٹن وین ڈین برگ کی سربراہی میں نیدرلینڈ کے ایک نمائندہ  وفد سے   سائنس اور ٹکنالوجی اور اختراع کے شعبے میں دو طرفہ  تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 

حکومت ہند کے چیف سائنس داں مشیر کے وجے راگھون، سائنس اور ٹکنالوجی محکمے(ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما ، حیاتیاتی اور ٹکنالوجی محکمہ کی سکریٹری  ڈاکٹر رینو سوروپ،  سائنس داں اور ٹکنالوجسٹ ریسرچ کونسل (سی ایس آئی آر)کے ڈایریکٹر جنرل سائنس  اور  ٹکنالوجی ریسرچ محکمہ  (ڈی ایس آئی آر) کے سکریٹری   ڈاکٹر شیکھر مانڈے،ڈ ی ایس ٹی  میں بین الاقوامی ڈویژن (ڈی ایس ٹی)،  ڈاکٹر رما بنسل اور وزارت کے دیگر اعلی حکام نے بھی اس میٹنگ میں   حصہ لیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ سائنس اور ٹکنالوجی مستقبل کی  عالمی معیشت کی صورتحال اور خاکہ   طے کرے گی اور ہندستان ممالک کے گروپ میں رہنما    رول نبھانے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا ہندستان سرمایے کے عظیم مقام کے  طور پر  ابھر رہا ہے۔ انہوں نے نجی شعبے سے بھی  زندگی کے  تمام میدانوں میں تعلقات کو  آگے بڑھانے کے لئے  اس موقع پر  فائدہ اٹھانے کی اپیل  کی کیونکہ  دونوں ممالک کے درمیان گہرے  تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سبز (گرین) ہائیڈروجن کے شعبے میں  ایک ساتھ کام کرنے کے ڈچ-تجویز کا خیر مقدم کیااور کہا کہ  وزیراعظم  نریندر مودی نے ہندستان کے 75ویں  یوم آزادی  15 اگست کو قوم کے نام  اپنے خطاب میں سبز (گرین) ہائیڈروجن کی پیداوار  اور برآمد کے لئے  ہندستان کو  عالمی   ہب بنانے کے لئے ’قومی  ہائیڈروجن مشن‘ کا اعلان کیا ہے۔

بحرہ اعظم وسائل میں  تعاون کے لئے  سفیر مارٹن وینڈم برگ کی تجویز کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  بتایا کہ حال ہی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے 4077 کروڑ  کی تخمینہ لاگت کے ساتھ  وسائل کے لئے  گہرے سمندر کا پتہ لگانے  اور بحرہ اعظم وسائل کے پائیدار  استعما ل کے   گہرے سمندر میں ٹکنالوجی  کا فروغ  کرنے کے لئے ’ڈیپ اوشن مشن‘ پر  ارضی سائنس وزارت (ایم او ای ایس)  کی تجویز  کو منظوری دی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیدر لینڈ کو خصوصی طور سے حال ہی کے دنوں میں ہندستان کے ذریعہ  شروع کئے گئے قابل ذکر سدھاروں کے مدنظر  خلائی شعبے میں کارآمد لین دین کے لئے مدعو کیا، جس سے کہ  نجی شعبے کو بھی  سٹیلائٹ نصب کرنے  ا ور خلا ئی سرگرمیوں میں مساوی مواقع  مل سکیں۔  ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ  اختراعات میں  تعاون سے ہماری سائنسی معیشت میں اضافہ ہوگا ،  کیونکہ ہمارے چلنجیز اور ترجیحات بھی   ایک جیسی ہیں۔

سفیر مارٹن  بینڈن برگ نے اپنے خطاب میں  شمسی توانائی  گیس پر مبنی ، تنصیبوں ، سائبر سیفٹی  ڈیٹا سائنس شہری آبی نظام اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں مستقبل میں تعاون پر  اپنی رضا مندی ظاہر کی جس سے ہندستان میں لوگوں کے لئے روزگار پیدا ہوگا۔ سفیر نے آب و ہوا کی تبدیلی کو پوری دنیا کے لئے تشویش کا  ایک اہم  موضوع بتایا  اور کہا کہ   ہندستان اور نیدر لینڈ  دونوں سرکاری  -نجی   حصہ داری عمل کے   ذریعہ  کاربن کیپچر جیسے میدانوں میں کام کرسکتے ہیں۔

کھیل (اسپورٹس)  سائنس  تعاون،  دونوں طرفین کے ذریعہ   رضامند ہونے کےدیگر  شعبے ہیں۔  سفیربرگ نے  یہ  بھی  ذکر کیا کہ  ڈچ کوچ  سوجررڈ مارج نے  ہندستان کی  خاتو ن ہاکی ٹیم کو   دوبارہ  بیدار کرنے کے لئے اہم رول  نبھایا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-8110



(Release ID: 1747803) Visitor Counter : 225


Read this release in: English , Hindi , Tamil