کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھارت کے ارضیاتی  سروے کا موبائل ایپ عوام کے لیے  جی ایس آئی کو ڈیجیٹل طریقے سے قابل رسائی بنانے کی سمت ایک اختراعی قدم

Posted On: 20 AUG 2021 4:19PM by PIB Delhi

 نئی دہلی، 20اگست ،2021   /  بھارت کے ارضیاتی سروے میں  جو  کانکنی کی وزارت کے تحت 170 سال پرانا اعلیٰ درجے کا ایک ارضیاتی ادارہ ہے عوام کے لیے خود کو قابل رسائی بنانے اور ڈیجیٹل طریقے سے اپنی موجودگی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ادارے نے سال 2020 میں اس کے لیے جی ایس آئی  موبائل ایپ (بیٹا ورژن) کا آغاز کیا ہے۔ ادارہ اس ایپ کو وقتاً فوقتاً جدید بھی بناتا رہتا ہے۔ ایپ کے ذریعے لوگوں کو  جی ایس آئی کی سرگرمیوں کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں  معلومات حاصل ہوتی رہے گی۔ یہ ایپ مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ڈیجیٹل انڈیا مہم کے مطابق بھی ہے ۔

یہ ایپ ابھی تک اینڈورائڈ پلیٹ فارم کے لیے دستیاب ہے اور اسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ 27 اگست ،  2020 کو جب سے اس ایپ کا آغاز ہوا ہے اسے پورے ملک کے ہزاروں لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں اور  گوگل پلے  اسٹور کے  جائزے میں  اسے ساڑھے چار ستارے اور تھری + درجہ دیا جا چکا ہے۔

یہ ایپ مختلف حصوں میں منقسم ہے ۔ جن کے تحت یہ جی ایس آئی کی وراثت، تنظیم کی اشاعتوں ، جی ایس آئی کے مختلف مشنوں کے بارے میں مختلف کیس مطالعات کے بارے میں جانکاری دیتا ہے اور اس میں ایک پیکچر گیلری بھی ہے۔  ای- نیوز ڈویژن کے تحت لوگوں کو تازہ ترین خبریں فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس میں مختلف نقشے اور جی ایس آئی کے کام کے بارے میں ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ ای – بک سیکشن کے تحت جی ایس آئی کے ذریعے کیے گئے تلاش کے کاموں کے بارے میں عوام کو نظریات فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ ایپ سے جی ایس آئی کے یو ٹیوب ، فیس بک اور ٹوئیٹر پیجز کو بھی مربوط کرتا ہے۔ اس ایپ کو اینڈورائڈ او ایس کے ہائر ورژن اور آئی او ایس کے لیے موزوں موبائلز (آئی فون ) کے مطابق بنایا جائے گا اور مستقبل قریب میں اس میں  مزید کئی فیچرز بھی جوڑے جائیں گے۔

جی ایس آئی کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں سے عوام کو واقف کرانے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے ایپ کا مقصد طلبا برادری کی توجہ زمینی علوم  کے موضوع اور اس کی اہمیت کے تئیں توجہ دلانا ہے۔ جی ایس آئی صارفین اور عام لوگوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تجاویز پیش کریں۔ کہ وہ جی ایس آئی کے بارے میں مزید کیا جاننا چاہتے ہیں۔ اس طرح کے تجاویز اس پتے پر ای میل کی جاسکتی ہے topro@gsi.gov.in/ prmcell@gsi.gov.in ۔

بھارت کا جیولوجیکل سروے (جی ایس آئی) بنیادی طور پر  ریلوے کے لیے  کوئلے کے ذخیرے تلاش کرنے کے لیے 1851 میں  قائم کیا گیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جی ایس آئی  نہ صرف ملک کے مختلف میدانوں میں برقرار زمینی علوم سے متعلق معلومات کا  ایک ذخیرہ بن گیا  بلکہ اس سے بین الاقوامی ساخ کی ایک زمینی و سائنسی تنظیم کا درجہ حاصل ہو گیا۔ اس کی اصل کارکردگی کا تعلق زمینی و سائنسی معلومات کی تجدید اور معدنیات کے وسائل کے جائزے سے ہے۔

جی ایس آئی کی اہم کارکردگی میں بامقصد غیرجانبدارانہ اور تازہ ترین ارضیاتی مہارت اور سبھی تکنیکی زمینی و سائنسی معلومات فراہم کرنا ہے جس میں پالیسی سازی کے فیصلوں اور کمرشیئل اور سماجی و اقتصادی ضروریات پر توجہ دی جاتی ہے۔

جی ایس آئی کا صدر دفتر کولکتہ میں واقع ہے اور اس کے چھ علاقائی دفتر ہیں جو لکھنؤ ، جے پور، ناگپور، حیدرآباد ، شیلانگ اور کولکتہ میں واقع ہے۔ اس کے ریاستی یونٹ دفاتر ملک کی تقریباً سبھی ریاستوں میں قائم ہے۔ فی الحال جی ایس آئی کانکنی کی وزارت کے دفتر سے منسلک ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8101



(Release ID: 1747785) Visitor Counter : 279


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali