زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کسی ریاست نے غیر منظور شدہ بی ٹی جین والے بیج کی پیداوار کی خبر نہیں دیا


ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو نے کاٹن کی کاشت کاری کرنے والی سبھی ریاستوں کو غیرمنظورشدہ ہربیسائڈ ٹولرینٹ کاٹن کی فروخت اور کاشت کاری پر کنٹرول کرنے اور قدغن لگانے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے

Posted On: 10 AUG 2021 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10/اگست 2020 ۔ بھارت میں کمرشیل کاشت کاری کے لئے صرف بی ٹی کاٹن کو منظوری حاصل ہے۔ ریاست آندھراپردیش، گجرات، تلنگانہ اور مہاراشٹر میں ہربیسائڈ ٹولرینٹ (ایچ ٹی) کاٹن کے جینیاتی اعتبار سے تبدیل شدہ بیجوں کی غیر قانونی مارکیٹنگ کے کچھ واقعات کی خبریں ملی تھیں، تاہم کسی ریاست سے غیر منظور شدہ بی ٹی جین والے بیجوں کی پیداوار کی خبر نہیں ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے بایو ٹیکنالوجی کے محکمہ نے 2017 میں ’’فیلڈ انفیکشن اینڈ سائنٹفک ایویلیوشین کمیٹی (ایف آئی ایس ای سی)‘‘ قائم کی تھی، تاکہ غیرمنظور شدہ ایچ ٹی کاٹن کے پھیلاؤ کا کاٹن کی کاشت والی زمینوں پر آن دی اسپاٹ  یعنی جائے واقعہ پر معائنہ کیا جاسکے۔

ایف آئی ایس ای سی نے مئی 2018 میں اپنی رپورٹ پیش کی اور متعدد مرکزی اور ریاستی محکموں و ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کئے جاسکنے والے کارروائی نکات کے بارے میں سفارشات کیں۔ کمیٹی کے ذریعے قلیل مدتی (1-2 سال) اور وسط مدتی (2-3 سال) اقدامات کا مشورہ بھی دیا گیا۔

ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو نے کاٹن کی کاشت کرنے والی سبھی ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ ایچ ٹی کاٹن یا اس کے بیج کی پیداوار، پروسیسنگ اور اسٹوریج پر کنٹرول کریں اور اس کی فروخت پر روک لگائے۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8106

 


(Release ID: 1747778) Visitor Counter : 152


Read this release in: English