شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے جبل پور- دہلی روٹ پر انڈیگو پروازوں کا افتتاح کیا
جبل پور ہوائی اڈے کی ترقی کے لئے 421 کروڑ کی اسکیم منظور: جناب جیوتیرادتیہ سندھیا
Posted On:
20 AUG 2021 1:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی 20 اگست 2021: شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا اور مملکتی وزیر برائے شہری ہوابازی ریٹائر جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ نے شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب پردیپ کھرولا کے ساتھ جبل پور- دہلی سیکٹر کے لئے آج انڈیگو کی فلائٹ کو غیر روایتی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان غیر روایتی طور پر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دیگر معززین میں مدھیہ پردیش کے آبی وسائل، ماہی گیری کی بہبود اور ترقی کے وزیر جناب تلسی رام سلاوت کے علاوہ محترمہ اوشا ٹھاکر، وزیر سیاحت ، ثقافت ، ادھیاتما، حکومت مدھیہ پردیش، جناب راکیش سنگھ، رکن پارلیمنٹ، مدھیہ پردیش ، جناب شنکر لالوانی، رکن پارلیمنٹ، مدھیہ پردیش اور دیگر اہم ذمہ داران نے بھی تقریب میں مدھیہ پردیش سے غیر روایتی طور پر شرکت کی۔
مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 7 برسوں میں ہندوستانی ہوا بازی کی شعبے میں جمہوری اسولوں کو اپنانا ممکن ہوا ہے۔ ہوا بازی جو عام لوگوں کے لئے ایک دیرینہ خواب تھی اب سب کے لئے قابل رسائی ہو رہی ہے۔ جبل پور مدھیہ پردیش کے اہم شہروں میں سے ایک ہے ، اس شہر میں مختلف شعبوں کے لئے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔ آج سے جبل پور ملک کی قومی راجدھانی دہلی اور ملک کے اقتصادی راجدھانی ممبئی کے ساتھ پرواز کے رُخ پر اضافی طور پر مربوط ہوا ہے۔ مزید برآں اس شہر کو 28 اگست 2021 سے اندور اور حیدرآباد کے ساتھ بھی اضافی طور پر مربوط کیا جائے گا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ پچھلے 35 دنوں میں ہم نے مدھیہ پردیش میں 44 نئی پروازوں کا آغاز کیا ہے جن میں سے 26 طیاروں کی نقل و حرکت صرف جبل پور سے منسوب کی گئی ہے۔ ہم عالمی وبا کے باوجود نہ صرف پرانے راستوں کو بحال کر رہے ہیں بلکہ نئے راستوں پر بھی سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نہ صرف جبل پور سے نئے راہ کھول رہے ہیں اور نئی پروازیں شروع کر رہے ہیں بلکہ جبل پور ہوائی اڈے کی ترقی کے لئے ہم نے 421 کروڑ کی اسکیم بھی منظور کی ہے۔ نئی پیش رفت میں 10000 مربع فٹ کی ایک نئی ٹرمینل عمارت، ایک نیا اے ٹی سی ٹاور اور 1950 میٹر سے 2750 میٹر تک رن وے کی توسیع کی تعمیر شامل ہے تاکہ اسے بڑے طیاروں کے نقل و حرکت کے لئے ممکن بنایا جا سکے۔
مدھیہ پردیش کی ثقافتی راجدھانی کے طور پر پہچان رکھنے والا جبل پور مدھیہ پردیش میں آٹھ اضلاع جبل پور، سیونی، منڈلا، چھندواڑہ، نرسنگ پور، کٹنی، ڈنڈوری اور بالا گھاٹ کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے۔ یہ ریاست کے سب سے قیمتی اور ترقی یافتہ شہروں میں سے ایک ہے۔ ہنومنتل بڑا جین مندر ، جبل پور مدن محل ، دھواں دھار فالس، بھیداگھاٹ میں چوستا۔ یوگینی ماربل راکس، مدن محل قلعہ کے قریب بیلنسنگ راکس، کچنار سیٹی میں شیو کا مجسمہ، کانھا نیشنل پارک، بندھاگڑھ نیشنل پارک اور پینچ نیشنل پارک جیسے شیروں ریزرو دنیا بھر سے زائرین کو سیاحت کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ شہر بھرپور تاریخ کا حامل ہے اور ہندستان کے ورثے کی ایک جھلک بھی پیش کرتا ہے۔
جبل پورمیسرز انڈیگو ایئر لائنز سے منسلک ہونیوالا 69 واں گھریلو مقام ہے۔ ان براہ راست رابطوں کا مقصد صنعت اور تجارت کو بڑھانا اور ساتھ ہی جبل پور میں خاص طور پر ایسے وقت میں سیاحت کو بھی فروغ دینا ہے جب ہندوستان کے لوگ تیزی سے گھریلو تعطیل گاہوں اور ملک میں غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامت کی جستجو میں ہیں۔
فلائٹ شیڈول حسب ذیل ہے:
فلائٹ نمبر
|
کہاں سے
|
کہاں تک
|
فریکوئنسی
|
روانگی کے اوقات
|
آمد کے اوقات
|
ہوائی جہاز
|
کب سے مؤثر
|
6E 2016
|
DEL
|
JLR
|
روزانہ
|
9:00
|
10:20
|
A320
|
20 اگست -21
|
6E 2017
|
JLR
|
DEL
|
روزانہ
|
10:50
|
12:20
|
20 اگست -21
|
6E 917
|
BOM
|
JLR
|
روزانہ
|
6:25
|
8:15
|
20 اگست -21
|
6E 916
|
JLR
|
BOM
|
روزانہ
|
8:45
|
10:10
|
20 اگست -21
|
6E 7742
|
IDR
|
JLR
|
روزانہ
|
7:45
|
9:20
|
ATR
|
28 اگست -21
|
6E 7743
|
JLR
|
HYD
|
روزانہ
|
9:40
|
11:55
|
20 اگست -21
|
6E 7744
|
HYD
|
JLR
|
روزانہ
|
12:30
|
14:45
|
20 اگست -21
|
6E 7745
|
JLR
|
IDR
|
روزانہ
|
15:05
|
16:40
|
20 اگست -21
|
****
U.No:8093
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1747650)
Visitor Counter : 247