وزارت خزانہ

سی جی ایس ٹی کے افسران نے 10 کروڑ روپے سے زیادہ کے گھوٹالے میں دو افراد کو گرفتار کیا

Posted On: 11 AUG 2021 8:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 11  اگست ،2021   /  فرید آباد ،  ہریانہ کے سی جی ایس ٹی کمشنریٹ  نے  میسرز ایف 2 سی ویل نیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے دو ڈائریکٹرز کو اشیا کی بغیر سپلائی کے انوائس جاری کر کے ٹیکس قرض سے متعلق جانکاری  حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا  ہے۔

ابھی تک کی گئی تفتیش کی بنیاد پر مذکورہ کمپنی نے ایک غیر موجود کمپنی میسرز ویشال انٹرپرائزیز ، گوتم بدھ نگر سے سینٹ کی خریداری دکھائی ہے  جس میں جعلی انوائس کا استعمال کیا گیا ہے ۔  اس طرح میسرز ایف 2 سی ویل نیس پرائیویٹ لمیٹڈ، فرید آباد نے 10.33 کروڑ روپے کی ادائیگی انوائس میں دکھائی ہے۔  جس کے تحت مختلف صارفین کو کوئی اشیا بھی سپلائی نہیں کی گئی ہے۔

س سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ دہلی این سی آر خطے میں کئی جگہوں پر پھیلا ہوا تھا اور دستاویزی شواہد اور ریکارڈ شدہ بیانات کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ فرم کے دونوں ڈائریکٹر جناب پارس آروڑا اور جناب دیوپال سونی ، جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا فائدہ حاصل کرنے والی کمپنیوں کے نیٹ ورک میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔

اس کے مطابق جناب پارس آروڑا اور جناب دیو پال سونی کو 10.08.2021 کو گرفتار کیا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا۔ فرید آباد کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے انہیں 14 دن کے  جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔  اس طرح ، مذکورہ فرم نے دھوکہ دہی سے 10.33 کروڑ روپے کی آئی ٹی سی کی غلط استعمال سے منافع حاصل کیا ہے۔

اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7973



(Release ID: 1746829) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi