مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سابق وزیروں کو ان کے استحقاق کے مطابق مکانات الاٹ کیے گئے

Posted On: 13 AUG 2021 6:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13  اگست ،2021   /  سابق وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال کے قبضے والے بنگلہ نمبر 27 صفدر جنگ روڈ کے الاٹمنٹ کے بارے میں کچھ اخبارات میں خبریں شائع ہوئی ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اپنایا جانے والا یہ معمول کا طریقہ ہے کہ سابق وزیروں کو ان کے استحقاق کے مطابق متبادل مکانات کی پیش کش کی جائے تاکہ نئے وزیروں کو یہ مکانات الاٹ کیے جا سکیں۔ اس طریقے پر عمل  کرتے ہوئے جناب رمیش پوکھریال کو سابق وزیروں پر عائد ہونے والے رہنما خطوط کے مطابق متبادل گھروں کی پیش کش کی گئی۔  جو پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

اخبارات میں شائع یہ خبر کہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس کی رول بک کے مطابق ٹائپ – VIII کے بنگلے راجیہ سبھا کے موجودہ ممبر پارلیمنٹ کو الاٹ کیے جا سکتے ہیں  صحیح نہیں ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس کے رہنما خطوط کے مطابق 24.10.1985 کو کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے تھے۔ ان رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ٹائپ – VIII کا بنگلہ کسی بھی ممبر پارلیمنٹ کو سرکاری ایکوموڈیشن سے متعلق کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر الاٹ نہیں کیا جاسکتا۔ مزید یہ کہ سابقہ گورنر ، سابقہ وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے سابقہ کابینہ وزیروں ، لوک سبھا کے سابقہ اسپیکراور سپریم کورٹ کے سابقہ ججوں کو ساتویں زمرے کے مکانات دستیابی کی بنیاد پر فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

اخبارات میں شائع ان خبروں سے ایسا نتیجہ نکلتا ہے کہ کچھ سابقہ وزیر اپنے مخصوص مکانات  اپنے پاس ہی رکھنا چاہتے ہیں، جو ایک بدنیتی پر مبنی بات ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7972



(Release ID: 1746828) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi