زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر  زراعت نے پودوں کے جینیاتی وسائل کے قومی بیورو میں تزئین شدہ دنیا کے دوسرے سب سے بڑے جینیاتی بینک کا افتتاح کیا


ہمارے کسان کسی ڈگری کے بغیر بھی  ہنر مند انسانی وسائل ہیں: جناب نریندر سنگھ تومر

Posted On: 16 AUG 2021 8:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 ؍اگست :  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر نے نئی دہلی میں واقع پوسا  کے پودوں کے جینیاتی وسائل کے قومی بیورو میں دنیا کے  دوسرے سب سے بڑے جدید ترین نیشنل جین بینک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر  جناب تومر نے کہا کہ  ہندوستان کے کسان زراعت کے سیکٹر کو در پیش  چیلنجوں کو قبول کرنے اور ان پر فتح حاصل کرنے کی مکمل  صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان کسی  تعلیمی ڈگری کے بغیر بھی ہنر مند  انسانی وسائل ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی  کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے  مسلسل فکر مند ہیں اور  ان کی آمدنی بڑھانے کے لئے  کئی  اسکیموں کے ذریعے  حکومت  ٹھوس  اقدامات کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V1XU.jpg

دور اندیش ماہرین جیسے پروفیسر بی پی پال، پروفیسر ایم  ایس سوامی ناتھن اور پروفیسر ہر بھجن سنگھ کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے  جناب تومر نے کہا کہ انہوں نے ملک میں  دیسی فصلوں کے تنوع کو محفوظ کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارا ماضی  تابناک رہا ہے، ملک کی ترقی کے لئے ہر ایک کو مستقبل کے تئیں ذمہ داری کے احساس کے ساتھ  آگے بڑھتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  نیشنل  جین بینک کی یہ تجدید  اسی سمت میں ایک مضبوط قدم ہے۔

 یہاں پر کام کرنے والے کو  اطمینان اور خوشی  محسوس ہونی چاہئے کہ کس طرح وہ  ملک کی وراثت کا تحفظ کرتے ہوئے زراعت کے سیکٹر اور  ملک کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  آج  حیاتیاتی طور پر مقوی بنائی گئی فصلوں کی اقسام  کی ضرورت  محسوس کی جارہی ہے اور جہاں کہیں  بھی عدم توازن ہے، حکومت  کسانوں کو ساتھ لے کر  اسے دور کرنے کی کوشش کر  رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VWKS.jpg

جناب تومر نے کہا کہ  عہد قدیم میں  مسائل اور ٹیکنالوجی کی کمی تھی لیکن فطرت کا تانا بانا بہت مضبوط تھا، مکمل تال میل تھا، جس کی وجہ سے  اس وقت ملک میں  نہ تو  تغذیہ کی کمی کا مسئلہ تھا اور نہ ہی  بھوک سے  کوئی موت ہوتی تھی۔ لیکن جب سے  یہ تانا  بانا ٹوٹا ہے، ہمیں مختلف مسائل کا سامنا ہے، جسے  دور کرنے کے لئے  خصوصی کوششوں کی ضرورت ہے۔ کسانوں اور زرعی سائنس دانوں کے ساتھ  حکومت کی کامیاب کوششوں کی وجہ سے آج  اناج کی پیداوار  میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر  20-30  سال پہلے  زراعت کی ترقی پر  مناسب توجہ دی جاتی ، تو آج  دنیا  زراعت اور  متعلقہ شعبوں میں ہندوستان پر منحصر ہوتی۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے  مرکزی وزیر مملکت  جناب کیلاش چودھری نے کہا کہ  زرعی کسانوں کو  نئے جینیاتی بینک سے  زبردست فائدہ ہوگا۔ حکومت مثبت ذہنیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا ہدف کسانوں کو خود کفیل بنانا ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل، آئی سی اے آر  کے  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہا پاترا نے خیر مقدمی خطبہ دیتے  ہوئے بیورو کی سرگرمیوں اور پیش رفت کی وضاحت کی۔ اس موقع پر  مرکزی وزیر  جناب تومر نے  بیورو کی کچھ اشاعتوں کا اجراء  کیا اور  پی جی آر میپ  ایپ کا آغاز کیا۔  بیورو کے حال ہی میں ریٹائر  ہوئے  ڈائریکٹر جناب  کلدیپ سنگھ کی  جینیاتی بینک کو  جدید بنانے میں خدمات  کی ستائش  کی گئی ۔

مستقبل کی نسلوں کے لئے پلانٹ جینیاتی وسائل (پی جی آر) میں بیجوں کو محفوظ کرنے کے لئے نیشنل جین بینک 1996  میں قائم کیا گیا تھا۔ اس بینک میں  بیجوں کی شکل میں تقریبا  10  لاکھ جرم پلازم محفوظ کرنے کی صلاحیت ہے۔ سر دست  اس میں 4.52  لاکھ  قسم کے بیجوں کو محفوظ کیا گیا ہے، جس میں 2.7 لاکھ  انسانی وسائل  سے  حاصل کئے گئے ہیں جب کہ باقی  دیگر ملکوں سے در آمد کئے گئے ہیں۔ پودوں  کے  جینیاتی وسائل کا قومی بیورو دہلی میں صدر دفتر  اور ملک کے  10  علاقائی اسٹیشنوں کے ذریعے اپنی جگہ اور دوسری جگہ جرم پلازم کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔و  ا۔ ق ر

7943U-



(Release ID: 1746591) Visitor Counter : 225


Read this release in: English , Hindi