وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل راجیو سیروہی ، کرنل دی گرینڈئرس نے صوبیدار میجر (اعزازی لفٹننٹ) یوگندر سنگھ یادو پرم ویر چکر کو اعزازی کپتان کے عہدے سے سرفراز کیا
Posted On:
15 AUG 2021 3:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی 15 اگست 2021: 75ویں یوم آزادی کے موقع پرصوبیدار میجر (اعزازی لیفٹیننٹ) یوگیندر سنگھ یادو ، پرم ویر چکر ، کو صدر ہند کی طرف سے اعزازی کپتان کے عہدے سے نوازا گیا ۔
بہادری کے اعزاز میں، لیفٹیننٹ جنرل راجیو سیروہی ، ملٹری سیکرٹری اور کرنل گرینڈیئرز نے نئی دہلی میں فوجی صدر دفتر میں اُن کو عہدے کا بیج لگایا۔
صوبیدار میجر (اعزازی لیفٹیننٹ) یوگیندر سنگھ یادو سب کو صرف 19 سال کی عمر میں اعلیٰ ترین جنگی بہادری کے اعزاز پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔ ان کی بہادری نے 18 گرینیڈیرز کو ٹائیگر ہل کمپلیکس کے اہم حصوں پر قبضہ کرنے میں مدد دی۔
ان کی بہادری کا نمایاں عمل 4 جولائی 1999 کو اُس وقت سامنے آیا جب انہیں 18 گرینیڈیرز کی گھاتک کمانڈو پلاٹن کی قیادت کرتے ہوئے ٹائیگر ہل پر تین اسٹریٹجک بنکروں پر قبضہ کرنے کا کام سونپا گیا۔ انہوں نے برف سے ڈھکی چٹان پر عمودی طور پر چڑھنا شروع کیا۔ آدھے راستے میں انہیں دشمن کے ایک بنکر نے دیکھ لیا اور ان پر مشین گن اور راکٹ سے گولیاں برسا دیں۔ تین گولیاں لگنے کے باوجود گرینیڈیئر یوگیندر سنگھ یادو چڑھتے ہی رہے اور پہاڑی کی چوٹی پر رینگتے ہوئے پاکستانی بنکر کی طرف بڑھتے رہے۔ انہوں نے بنکر پر دستی بم پھینک کر چار پاکستانی فوجیوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ ان کی اس کی کوشش نے باقی پلٹن کے لئے چٹان پر چڑھنے کا راستہ ہموار کر دیا۔ گرینیڈیئر یوگیندر سنگھ یادو شدید زخمی ہونے کے باوجود سات فوجیوں کے ساتھ دوسرے بنکر کی طرف بڑھے۔ بنکر پر قبضہ کر لیا گیا لیکن اس کارروائی میں صرف گرینیڈیئر یوگیندر سنگھ یادو ہی 15 گولیاں کھانے دو دستی بموں کی زد میں آنے کے باوجود بچ گئے۔ ان کا ہاتھ نسوں اور کھال سے لٹکا پایا گیا تھا۔
اِس بے مثال بہادری کی وجہ سے انہیں ملک کے سب سے بڑے جنگی شجاعت کے اعزاز پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔ اور وہ مسلح افواج میں ایک نایاب زندہ افسانوی کردار بن گئے۔ صوبیدار میجر (اعزازی لیفٹیننٹ) یوگیندر سنگھ یادو اُن 1695 جونیئر کمیشنڈ افسران میں سے ایک ہیں جنہیں ہندوستان کے یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اعزازی کپتان کے عہدے سے سرفراز کیا گیا ہے۔
****
U.No.7878
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1746162)
Visitor Counter : 195