ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایف ڈی آئی
Posted On:
06 AUG 2021 5:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06 اگست-2021/
ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے حکومت کی مرتب کردہ ایف ڈی آئی پالیسی کے مطابق ، ٹیکسٹائل کے دروازے آٹومیٹک روٹ کے تحت ایف ڈی آئی کے لئےکھلے ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں ٹیکسٹائل کمپنیوں میں سے تقریبا 80 فیصد بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی کمپنیاں ہیں جس کی بنا پر اس صنعت میں بکھراؤ کی حالت رہی ہے۔ ایف ڈی آئی کی آمد سے گھریلو سرمائے میں اضافہ ہوتا ہے اور اس سے صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ جس کے نتیجہ میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں اس کی تیاری کی صلاحیت ، برآمداتی مسابقت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح کی سرمایہ کاری سے بہت سے شعبوں میں بہترین بین الاقوامی طورطریقے اور تازہ ترین ٹکنالوجیاں متعارف ہوتی ہیں، جس کا نتیجہ ملک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی شکل میں سامنے آتا ہے۔
ٹیکسٹائل شعبے کی مالی سال کے اعتبار سے مجموعی ایف ڈی آئی حصص کی آمد اور ملک وار ایف ڈی آئی حصص کی آمداپریل 2016 سے مارچ 2021 تک (بشمول رنگے ہوئے، چھپے ہوئے) کےحوالے سے تفصیلات ضمیمہ نمبر ایک میں دی گئی ہیں۔ جاپان نے ہمارے ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ یعنی 381.47 ملین امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی کے طور پر سرمایہ کاری کی ہے۔
حکومت کی طرف سے کاریگروں، بنکروں اور مزدوروں کے لئے کوئی ایف ڈی آئی پر مبنی ترغیبات کی فراہمی نہیں کی گئی ہے، تاہم ٹیکسٹائل کے شعبے میں دستکاروں، بنکروں اور مزدوروں کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر کئے جانے والے اقدامات کی تفصیل ضمیمہ نمبر 2 میں پیش کی گئی ہے۔
ضمیمہ نمبر -1
اپریل 2016 سے مارچ 2021 تک مالی سال کے حساب سے ایف ڈی آئی سرمائے کی آمد کی تفصیلات
شعبہ ٹیکسٹائل (رنگے ہوئے، چھپے ہوئے سمیت)
نمبرشمار
|
مالی سال
|
ایف ڈی آئی سرمایہ کی آمد،
ملین امریکی ڈالر میں
|
1
|
2016-17
|
618.95
|
2
|
2017-18
|
454.45
|
3
|
2018-19
|
198.14
|
4
|
2019-20
|
323.52
|
5
|
2020-21
|
298.67
|
|
کل میزان
|
1,893.73
|
اپریل 2016 سے مارچ 2021 تک ملک وار ایف ڈی آئی سرمایہ کی آمد کی تفصیلات
شعبہ ٹیکسٹائلز (رنگے ہوئے، چھپے ہوئے سمیت)
نمبرشمار
|
ملک
|
2016-17
اپریل - مارچ
|
2017-18
اپریل - مارچ
|
2018-19
اپریل - مارچ
|
2019-20
اپریل - مارچ
|
2020-21
اپریل - مارچ
|
کل
|
|
|
ایف ڈی آئی
ملین امریکی ڈالر میں
|
ایف ڈی آئی
ملین امریکی ڈالر میں
|
ایف ڈی آئی
ملین امریکی ڈالر میں
|
ایف ڈی آئی
ملین امریکی ڈالر میں
|
ایف ڈی آئی
ملین امریکی ڈالر میں
|
|
1
|
آسٹریلیا
|
0.87
|
2.18
|
0.01
|
0.04
|
0.00
|
3.10
|
2
|
آسٹریا
|
0.05
|
0.12
|
0.09
|
0.10
|
0.09
|
0.46
|
3
|
بلجیم
|
5.22
|
0.00
|
0.02
|
0.01
|
20.20
|
25.46
|
4
|
کناڈا
|
0.57
|
80.79
|
0.05
|
0.88
|
0.14
|
82.44
|
5
|
چین
|
0.39
|
0.00
|
0.69
|
6.59
|
1.65
|
9.32
|
6
|
قبرص
|
0.00
|
101.46
|
17.54
|
103.21
|
0.00
|
222.20
|
7
|
ڈنمارک
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.01
|
0.00
|
0.01
|
8
|
فرانس
|
2.19
|
0.13
|
0.07
|
0.02
|
0.26
|
2.66
|
9
|
جرمنی
|
23.13
|
5.53
|
4.66
|
2.57
|
1.00
|
36.90
|
10
|
ہانگ کانگ
|
0.39
|
0.77
|
1.74
|
1.62
|
1.58
|
6.11
|
11
|
ہنگری
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
3.22
|
0.00
|
3.22
|
12
|
اسرائیل
|
1.72
|
1.52
|
0.94
|
0.00
|
3.26
|
7.44
|
13
|
اٹلی
|
11.67
|
0.28
|
14.13
|
12.16
|
24.53
|
62.78
|
14
|
جاپان
|
49.98
|
50.75
|
0.41
|
71.77
|
208.56
|
381.47
|
15
|
لبنان
|
0.00
|
0.00
|
0.10
|
0.00
|
0.01
|
0.11
|
16
|
جنوبی کوریا
|
0.66
|
0.00
|
21.32
|
0.38
|
0.30
|
22.67
|
17
|
کویت
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
18
|
لگژمبرگ
|
0.00
|
0.00
|
6.35
|
0.00
|
0.00
|
6.35
|
19
|
ملیشیا
|
0.00
|
0.02
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.02
|
20
|
ماریشش
|
33.30
|
153.08
|
81.00
|
38.02
|
28.58
|
333.97
|
21
|
نیدرلینڈ
|
223.04
|
1.10
|
1.16
|
53.23
|
5.78
|
284.30
|
22
|
ناروے
|
0.52
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.52
|
23
|
عمان
|
0.00
|
0.25
|
2.09
|
0.00
|
0.00
|
2.33
|
24
|
پولینڈ
|
0.00
|
0.19
|
0.15
|
10.57
|
0.06
|
10.97
|
25
|
قطر
|
0.00
|
0.00
|
0.05
|
0.00
|
0.00
|
0.05
|
26
|
روس
|
0.00
|
0.00
|
0.12
|
0.00
|
0.00
|
0.13
|
27
|
سعودی عرب
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
28
|
سنگا پور
|
190.51
|
0.70
|
6.93
|
9.00
|
0.23
|
207.37
|
29
|
اسپین
|
5.67
|
0.00
|
1.82
|
0.00
|
0.06
|
7.55
|
30
|
سری لنکا
|
0.11
|
0.96
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
1.07
|
31
|
سویڈن
|
0.00
|
0.00
|
0.11
|
0.00
|
0.00
|
0.11
|
32
|
سویزرلینڈ
|
0.00
|
0.88
|
0.03
|
0.03
|
0.00
|
0.94
|
33
|
تائیوان
|
0.23
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.23
|
34
|
تھائی لینڈ
|
0.09
|
0.17
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.25
|
35
|
ترکی
|
0.05
|
0.00
|
7.11
|
0.00
|
0.00
|
7.16
|
36
|
یو اےای
|
3.07
|
8.15
|
9.04
|
2.29
|
0.54
|
23.09
|
37
|
برطانیہ
|
0.16
|
0.94
|
0.99
|
0.43
|
0.10
|
2.61
|
38
|
امریکہ
|
64.94
|
43.28
|
14.22
|
4.99
|
1.02
|
128.45
|
39
|
برٹش ورجینیا
|
0.00
|
0.00
|
0.05
|
2.38
|
0.71
|
3.13
|
40
|
ویتنام
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
41
|
کینیا
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
42
|
مصر
|
0.43
|
0.74
|
0.16
|
0.00
|
0.00
|
1.32
|
43
|
ورجن جزائر(امریکہ)
|
0.00
|
0.47
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.47
|
44
|
سیشلز
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
45
|
سامواجزائر
|
0.00
|
0.00
|
4.98
|
0.00
|
0.00
|
4.98
|
46
|
نیوجزیرہ
|
0.00
|
0.00
|
0.01
|
0.00
|
0.00
|
0.01
|
ضمیمہ نمبر-2
ٹیکسٹائل کے شعبہ میں دستکاروں، بنکروں اورمزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے مقصد سے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات
قومی ہتھ کرگھا ترقیاتی پروگرام اور قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام کا مقصد ایک مربوط طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے دستکاروں / بنکروں کی بھرپور ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
ہتھ کرگھا کاریگروں کی بہبود کے لئے بہت سے منصوبہ جاتی اقدامات کے تحت ، اہل ہتھ کرگھا ایجنسیوں / بنکروں کے لئے مالی مدد فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ خام مٹیریل اوراعلی درجہ کے کرگھے اور متعلقہ ساز وسامان خرید سکیں۔ اس سے ان لوگوں کے لئے ڈیزائن میں جدت طرازی اور مصنوعات کے تنوع، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، گھریلو اور سمندر پار مارکیٹوں میں ہتھ کرگھا مصنوعات کی فروخت، رعایتی شرحوں پر مدرا قرضوں کی فراہمی وغیرہ میں بھی مدد ملے گی۔ مزید برآں، کاریگروں کو درپیش مشکلات پر قابوپانے میں ان کی مدد کرنے کے مقصدسے، حکومت نے ان کی بہبود اور ملک بھر میں ہتھ کرگھاکو فروغ دینے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:
- ہتھ کرگھا شعبے کو سہارا دینے اور ہتھ کرگھا بنکروں کو ایک وسیع بازار تک رسائی فراہم کرنے کے لئے، بنکروں کو گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم) پورٹل سے منسلک کیا گیا ہےتاکہ وہ لوگ اپنی مصنوعات کو مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں کے ہاتھ براہ راست فروخت کرسکیں۔ اس وقت تک تقریبا 1.50 لاکھ بنکروں کو جی ای ایم پورٹل سے منسلک کیا جاچکاہے۔
- پیداواریت، مارکیٹنگ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اوربہتر آمدنی کو یقینی بنانے کی غرض سے ، مختلف ریاستوں میں ہینڈ لوم پروڈیوسر کمپنیاں قائم کی گئی ہیں۔
- رعایتی قرض/ بنکر مدرا اسکیم کے تحت فی بنکر کو دی جانےوالی زیادہ سے زیادہ رقم 10000 روپئے کی 20 فیصد پر مشتمل مارجن منی اسسٹینس، سود میں 7 فیصدتک چھوٹ اور قرضوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی فیس 3 سال کی مدت کے لئے فراہم کی جاتی ہے۔
- دہلی، ممبئی، وارانسی، احمد آباد، جےپور، بھوبنیشور اور گوہاٹی میں بنکر خدمات مراکز (ڈبلیو ایس سیز) میں این آئی ایف ٹی کے ذریعہ ڈیزائن ریسورس سینٹرس (ڈی آر سیز) قائم کئے گئے ہیں۔ جس کا مقصد ہتھ کرگھا کےشعبےمیں ڈیزائن پر مبنی ہنرمندی پیدا کرنا او ر نمونے / مصنوعات کی بروقت تیاری اور ترقی کے لئے بنکروں، برآمد کاروں، مینوفیکچررز اور ڈیزائنروں کو ڈیزائن کے خزانوں تک رسائی مہیا کرانا ہے ۔
- ہینڈ لوم کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کو فروغ دینےکی غرض سے ، ہینڈ لوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایچ ای پی سی) ورچوئل طریقے سےبین الاقوامی میلے منعقد کرتی رہی ہے۔ سال 21-2020 کے دوران 12 ہتھ کرگھامیلوں کا ورچوئل طریقے سے انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں گھریلو مارکیٹ سے متعلق تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیاتھا تاکہ بنکر افراد اپنی مصنوعات کو بازارمیں رکھ سکیں اور فروخت کرسکیں۔
‘‘قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام (این ایچ ڈی پی)’’ اور دستکاری کلسٹر ترقیاتی منصوبہ ( سی ایچ سی ڈی ایس) کےتحت، دستکاری شعبے کے کاریگروں کو ملک بھر میں پائیدار روزگار کےمواقع فراہم کئے جارہےہیں۔
قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام کے مشمولات حسب ذیل ہیں:
- خط آغاز جائزہ اور امبیڈکر ہست شلپ وکاس یوجنا کے تحت دستکاروں کا موبلائزیشن۔
- ڈیزائن اور ٹکنالوجی میں بہتری لانا۔
- انسانی وسائل کی ترقی۔
- دستکاروں کو براہ راست منافع ۔
- بنیادی ڈھانچے اور ٹکنالوجی کی مدد۔
- تحقیق اور ترقی۔
- مارکیٹنگ سپورٹ اور خدمات۔
دستکاری کلسٹر ترقیاتی منصوبے کے مشمولات حسب ذیل ہیں:
- میگا کلسٹر
- دستکاری کی مربوط ترقی اور فروغ (آئی ڈی پی ایچ) کے تحت خصوصی منصوبے
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ٹیکسٹائلس کی وزیر مملکت محترمہ درشن جردوش نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
( ش ح ۔س ب۔رض)
U- 7770
(Release ID: 1745088)