صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ ترین جانکاری


ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 54.04 کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں

ریاستوں/ مرکزکے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس 2.55 کروڑسے زیادہ بچی ہوئی اور غیراستعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں، جن کو استعمال میں لانا باقی ہے

Posted On: 12 AUG 2021 9:52AM by PIB Delhi

نئی دہلی12؍اگست-2021 : مرکزی حکومت  ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور اس کے دائرے میں توسیع کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔عالمگیر  کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کی شروعات  21 جون 2021 سے  ہوئی تھی۔ ٹیکہ کاری مہم میں بہتر منصوبہ بندی اور منظم ویکسین کی سپلائی چین کو بہتر بناکر  اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی زیادہ سے زیادہ دستیابی کے ذریعہ تیزی لائی گئی ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے  کے طور پر بھارت سرکار  مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرکے ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حمایت کررہی ہے۔ عالم گیر کووڈ-19  ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں  مرکزی حکومت  ملک میں  تیار ہورہی ویکسین  کی 75فیصد خریداری کرکے ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوفراہم کرےگی۔

ویکسین کی خوراکیں

؍اگست 2021 تک کی تعداد )12)

فراہم کرائے گئے ٹیکے

54,04,78,610

تیاری کے مرحلے میں

1,09,83,510

کھپت

52,00,96,418

بچی ہوئی دستیاب خوراکیں

2,55,54,533

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوںکو اب تک تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے54.04 کروڑسے زیادہ (54,04,78,610)ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی گئی ہیں اور مزید1,09,83,510  خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں۔

(آج صبح آٹھ بجے تک موصول ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق )ان میں سے کُل  52,00,96,418  خوراکیں استعمال کی گئی ہیں، جن میں  ضائع  ہونے والی مقدار بھی شامل ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالو ں  کے پاس 2.55 کروڑسے زیادہ  (2,55,54,533) بچی ہوئی اور غیر استعمال شدہ کووڈ ٹیکوں کی خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں، جن کو استعمال میں لانا ہے۔

****************

 

(ش ح۔س ک۔ رض)

U. NO. 7761


(Release ID: 1745051) Visitor Counter : 244