امور داخلہ کی وزارت

غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ ایس بی آئی کھاتے کھولنا

Posted On: 11 AUG 2021 6:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 11 اگست 2021: غیر ملکی عطیات (ریگولیشن)ترمیمی ایکٹ 2021 کے نفاذ سے قبل خصوصی FCRAبینک کھاتے شیڈیول بینکوں کی کسی بھی شاخ میں کھولے جاسکتے تھے۔ غیر ملکی عطیات (ریگولیشن ) ترمیمی ایکٹ 2020 کے تحت ہر ایف سی آر اے غیر سرکاری تنظیم کو لازمی طور پر ایس بی آئی’مین برانچ‘ نئی دہلی میں FCRAاکاؤنٹ کھولنا ہے۔ جس میں وہ غیر ملکی ذرائع سے آنے والے غیر ملکی عطیات(ایف سی) کی ابتدائی طور پر وصولی کرسکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اطلاع دی ہے کہ 31.07.2021 کو ایس بی آئی مین برانچ ، نئی دہلی میں کل 18377 مخصوص ایف سی آر اے کھاتے کھولے جاچکے تھے۔

گذشتہ تین برس کے دوران غیر ملکی عطیات (ایف سی ) کی وصولی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے سالانہ ریٹرن داخل کئے جانے کے مطابق اس طرح ہے:۔

روپے میں

مالی سال

غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ غیر ملکی عطیات کی وصولی(سود کی آمدنی اور ایف سی کے ذریعہ مجموعی آمدنی کو چھوڑ کر)

2017-18

16940.58

2018-19

16525.73

2019-20

15853.94

کووڈ -19 کی وجہ سے پیدا بندشوں کے پیش نظر اور FCRA کے ترمیم شدہ طریقہ کار کے بلارکاوٹ عمل کو یقینی بنانے کے لئے ایف سی آر اے غیر سرکاری تنظیموں کو 30 جون 2021 تک اپنے پرانے کھاتوں میں غیر ملکی عطیات وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔ ایس بی آئی، مین برانچ ، نئی دہلی میں غیر ملکی عطیات کی وصولی یکم جولائی 2021 سے لازمی کی گئی ہے۔

امور خارجہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ ہدایت دی۔

****

U.No.7754

ش ح۔رف۔س ا

 

 


(Release ID: 1745025) Visitor Counter : 147


Read this release in: English