سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

گداگر بچّے

Posted On: 10 AUG 2021 5:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی11 اگست2021: ہندوستان کے رجسٹرار جنرل  کی ویب سائٹ  پر دستیاب معلومات کے مطابق ، اترپردیش ، راجستھان ، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر   میں گداگری میں مشغول بچوں (19سال تک  کی عمر کے ) کی تعداد  ضمیمے  میں منسلک ہے۔ یہ اعدادوشمار  مردم شماری  2011  پر مبنی ہیں۔سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت نے ایک اسکیم تشکیل دی ہے ،جس کا عنوان ہے‘‘ مسکرائیے – ذریعہ معاش کے لئے  حاشیہ پر پڑے افراد اور صنعت  کے لئے حمایت ’’ اس اسکیم میں ایک ذیلی اسکیم ‘ گداگری کے کام میں  مشغول افراد کی   جامع  بازآبادکاری کے لئے مرکزی شعبے کی اسکیم  ’ شامل ہے۔ یہ اسکیم  گداگری کے کام میں مشغول افراد کے بہبود کے اقدامات سمیت  بہت سے جامع اقدامات کا احاطہ کرتی ہے۔ اس  اسکیم کی توجہ   اُن افراد کی باز آبادکاری  ،  طبی سہولیات کی گنجائش  ،  کاؤنسلنگ  ،  بنیادی دستاویز بندی   ،  تعلیم  ،  مہارت  کی فروغ   اور اقتصادی روابط  وغیرہ  وغیرہ پر توجہ مرکوز  کرنا ہے۔  اس اسکیم کو ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں / مقامی شہری اداروں  ، رضاکار تنظیموں   ،  کمیونٹی  پر مبنی تنظیموں  ( سی بی او )  اداروں   اور دیگر کی حمایت  کے ساتھ  نافذ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق  ‘ پولیس  ’ او ر  ‘عوامی نظم ونسق ’ ،  دستور ہند کے ساتویں شیڈیول  کے تحت   ریاست کے موضوعات ہیں۔ امن وقانون   اور آرڈر کو برقرار رکھنا ، شہریوں  کی   زندگی اور املاک کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری ،  متعلقہ ریاستی سرکاروں  کے پاس ہوتی ہے۔ ریاستی سرکاریں  قوانین کی گنجائشوں  کے تحت  اس طرح کے جرائم سے نمٹنے کے لئے  بااختیار ہوتی ہیں البتہ  امور داخلہ کی وزارت  ( ایم ایچ اے ) نے  ریلوے بورڈ کو تحریر کیا ہے کہ وہ اپنے ریلوے   تحفظ فورس  ( آر پی ایف ) اور  سرکاری ریلوے  پولیس   ( جی آر پی ) کے عملے کو   ،  ریلوے اسٹیشنوں  پر سخت  نگرانی رکھنے کے لئے آگاہ کریں  کہ  وہ   بے یاس ومدد گار اُن   جرم کے شکار  افراد کو  شناخت کرنے کی کوشش کریں  ، جو  ریلویز  کے ذریعہ  انسانی  اسمگلنگ  کے عمل  سے گزر رہے  ہوسکتے ہیں۔ مزید برآں  این ایچ اے نے تمام ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  بس ڈپوؤں   نیز بس ٹرمنلوں وغیرہ  پر تعینات پولیس افراد کو   آگاہ کرنے کی درخواست بھی کی ہےکہ وہ  اس طرح کے مقامات  پر مشتبہ سرگرمیوں پر قریبی نگا ہ رکھیں ۔ ایم اے ایچ  نے تمام ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ  وہ  قانون نافذ کرنے والے ان افسروں کے درمیان موثر  بین ریاستی تعاون کے لئے طریقہ  کار قائم کرے  جو  حراست میں  لینے اور انسانی  اسمگلنگ کے شکار افراد کو  بچانے   نیز تحقیقات اور قانونی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ضمیمہ

 

ریاست

گداگری کے کام میں مشغول بچوں کی مجموعی تعداد( 19سال کی عمر تک کے )

اترپردیش

14,599

راجستھان

8,976

جھارکھنڈ

1,604

مہاراشٹر

4,058

میزان

29,237

 

یہ معلومات آج لوک سبھا میں سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی و زارت کے وزیر مملکت  جناب اے نارائنا سوامی نے ایک تحریر ی  جواب میں فراہم کی ۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U-7774



(Release ID: 1744764) Visitor Counter : 130


Read this release in: English