خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آنگن واڑیوں کے ذریعہ بچوں کے لئے اضافی تغذیہ

Posted On: 05 AUG 2021 5:29PM by PIB Delhi

بچوں اور خواتین میں تغذیہ سے متعلق صورتحال کو بہتر کرنے کے مقصد سے، حکومت آنگن واڑی خدمات ( اے ڈبلیو ایس) کے تحت معاون تغذیہ کے پروگرام (ایس این پی) اور بچوں کی بہبود سے متعلق مربوط خدمات (آئی سی ڈی ایس) کی اسکیم کے تحت بچوں ( 6 ماہ سے 6 سال تک )، حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور اسکول نہ جانے  والی لڑکیوں (11 سال سے 14 سال تک ) کو اضافی تغذیہ فراہم کررہی ہے۔

اس کے علاوہ ملک سے تغذیہ کی کمی کو مرحلہ وار طریقے سے کم کرنے اور تغذیہ سے متعلق صورتحال کو بہتر کرنے کے مقصد سے 8 مارچ 2018 کو ‘‘پوشن ابھیان’’ کا آغاز کیا گیا تھا۔

 مشن پوشن کا (سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0) تغذیہ سے متعلق مربوط معاون پروگرام کے طورپر سال 2022- 2021 کے بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا تاکہ صحت، اور بیماریوں اور تغذیہ میں کمی کے خلاف قوت مدافعت کو پروان چڑھانے والے طور طریقے تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تغذیہ کی مقدار، دستیابی، رسائی اور نتائج کو بہتر بنایا جاسکے۔

 خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے سپلائی کو حتمی شکل دینے کی غرض سے ضروریات کے بارے میں ڈیٹا جمع کرنے کے لئے کوئی سروے نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی وزارت نے غذائی اشیا کی خریداری اور دستیابی کے لئے  کسی ایجنسی کو مقرر کیا ہے۔ البتہ 13 جنوری 2021 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مناسب رہنما ہدایات جاری کی گئی تھیں، جن میں معیار کی یقین دہانی ، سپلائی چین سے متعلق بندوبست، فرائض انجام دینے والے کارکنان کے کردار اور ذمہ داریاں، سرکاری حصولیابی سے متعلق طریق کار، آیوش نظریات کا انضمام اور معاون تغذیہ کی فراہمی میں شفافیت، کارکردگی اور جواب  دہی جیسے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

  مارچ 2021 میں جاری کیا گیا پوشن ٹریکر ایپ، مستفیدین اور آنگن واڑی کارکنان ( اے ڈبلیو ڈبلیو ایس) سمیت سرکاری کارکنان دونوں کے لئے ڈجیٹل سے متعلق کام کاج کا مجاز بناتا ہے۔ ایک جانب تو پوشن ٹریکر ایپ کا استعمال کرنے والے شہری ؍ مستفیدین، اپنے استحقاق کا مطالبہ کرسکیں گے تو دوسری جانب یہ تغذیہ کمی کے شکار زچہ اوربچہ کی حالت کو بہتر بنانے کےلئے تغذیہ کی دستیابی سے متعلق معاون نظام میں شفافیت پیدا کرنے کی غرض سے ایک موثر سرکاری وسیلے کے طور پر کام کرے گا۔

پوشن ٹریکر ایپ، آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) کی سرگرمیوں، آگن واڑی کارکنان (اے ڈبلیو ڈبلیو ایس) کے ذریعہ خدمات کی فراہمی، اور حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور بچوں کے لئے فائدے سے متعلق مکمل بندوبست کے بارے میں ایک جامع جائزہ فراہم کرتا ہے۔

پوشن ٹریکر ایپ کو مستفیدین کی تغذیہ سے متعلق صورتحال کو بہتر کرنےاور خدمات کی فراہمی نگرانی اور بندوبست کے لئے بروقت معلومات فراہم کرنے کے لئے معاون تغذیہ کے بندوبست کی ٹھیک ٹھیک وقت میں نگرانی کو یقینی بنانے کے مقصد سے جدید ترین ٹکنولوجی سے تیار کیا گیا ہے۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسرمتی زوبین ا یرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی۔

 

****************

 

 

ش ح  - ع م-  ف ر

U. NO. 7528



(Release ID: 1744707) Visitor Counter : 209


Read this release in: English