دیہی ترقیات کی وزارت

وبا کے باعث بے روزگاری کو حل کرنے کے لیے ایم جی نریگا کو فنڈس جاری


حکومت نے مالی سال 2020-21 کے مقابلے میں موجودہ مالی برس میں ایم جی نریگا کے تحت 18.69 فیصد زیادہ فنڈس مختص کئے ہیں

سرکار نے رواں مالی سال کے دوران ریاستوں نیزمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے 46705.24 کروڑ روپئے جاری کئے

Posted On: 10 AUG 2021 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 اگست 2021: 2020 میں کووڈ-19 وبا کے دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران وزارت محنت وروزگار کی جانب سے  شیئر کی گئی معلومات کے مطابق 1.14 کروڑ سے زیادہ بین ریاستی تارکِ وطن مزدور اپنے گھروں کو واپس چلے گئے تھے ان میں سے زیادہ تر تارکِ وطن مزدور اپنے کام کی جگہوں پر لوٹ آئے ہیں اور سودمند روزگار سے وابستہ ہوگئے ہیں۔

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی نریگا) ایک مطالبے پر مبنی اجرتی روزگار  پروگرام ہے جو  ملک کے دیہی علاقوں میں گھروں کے لیے روزی روٹی کمانے کے حالات کو بہتر بنانے  کے لیے ہر مالی برس میں ہر ا ُس گھر کے لیے گارنٹی شدہ اجرتی روزگار فراہم کرتا ہے جس کے بالغ اراکین غیر ہنرمند دستی کام کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر تیار ہوتے ہیں۔

مہاتما گاندھی نریگا اسکیم کے لیے رواں مالی برس 2021-22 میں بجٹ تخمینے کے مرحلے میں 73000 کروڑ روپئے کا مالیہ مختص کیا گیا ہے کیونکہ گذشتہ مالی برس 2020-21 کے بجٹ تخمینے کے مقابلے میں 18.69 فیصد زیادہ ہے۔ وزارت نے اسکیم کے نفاذ کے لیے ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو رواں مالی برس 2021-22 کے دوران(06 اگست 2021 تک) 46705.24 کروڑ روپئے  جاری کئے ہیں۔

مزید برآں حکومت ہند اسکیم کے نفاذ کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈس دستیاب کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔ وزارت جب بھی ضرورت ہو زمین پر کام کے مطالبے کو پورا کرنے کے لیے مہاتما گاندھی نریگا ا سکیم کے لیے اضافی فنڈس کا مطالبہ کرتی ہے۔

ایم جی نریگا مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی میں تاخیر کو کم کرنے کے لیے وزارت  کی طرف سے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ وزارت کی جانب سے فنڈس کا بروقت ا جراء، مزدوروں کے کھاتے میں اجرت کی رقم کی براہ راست ادائیگی کے لیے قومی الیکٹرانک فنڈ مینجمنٹ سسٹم (این ای ایف ایم ایس) کے ذریعے ادائیگی، بروقت ادائیگی کی نگرانی کے لیے رہنما اصول شامل ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں دیہی ترقی کی مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

U.No.7702

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1744652) Visitor Counter : 157


Read this release in: English