وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے ایڈوینچر سیاحت کو سیاحت کی ایک مخصوص مصنوعات کے طور پر تسلیم کیا ہے تاکہ ہندوستان کو 365 دن کی سیاحتی منزل کے طور پر فروغ دیا جائے: جناب جے کشن ریڈی

Posted On: 10 AUG 2021 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 اگست 2021:

کلیدی جھلکیاں:

  • ملک میں ایڈوینچر کو فروغ دینے کے لیے سیفٹی اور کوالٹی  اصولوں کے لیے  رہنما اصول تشکیل کئے گئے ہیں جنھیں ایڈوینچر ٹورزم سرگرمیوں کے لیے بنیادی کم از کم معیار کے طو رپر بھی جانا جاتاہے۔

ایڈوینچر سیاحت، ایڈوینچر سیاحتی مقامات پر حفاظت اور سہولت کو بہتر بنانے سمیت سیاحت کی ترقی اور ایڈوینچر سیاحت کے لیے نئے مقامات کی نشاندہی کے لیے سروے کرنا بنیادی طور پر ریاستی سرکاروں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ذمے داری ہے، تاہم وزارت سیاحت نے  ایڈوینچر سیاحت کو ، سیاحت کی ایک مخصوص مصنوعات کے طور پر تسلیم کیا ہے تاکہ ہندوستان کو سیاحت کے لیے 365 دن کی منزل کے طور پر فروغ دیا جاسکے اور سیاحوں کو خاص دلچسپی کے ساتھ راغب کیا جاسکے۔

مذکورہ بالا کے علاوہ وزارت سیاحت نے ایڈوینچر ٹورم آپریٹرز کی منظوری کے لیے  رہنما خطوط بھی جاری کئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے ریاستی سرکاروں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کو مرکزی مالی امداد بھی فراہم کی ہے جس میں سودیش درشن اسکیم کے تحت ایڈوینچر سیاحت کے مقامات  بھی شامل ہیں۔ اس کا مقصدسیاحتی دائرۂ کار کی مربوط فروغ کرنا ہے۔ سیاحتی ایڈوینچر سرگرمیوں کے لیے بنیادی کم سے کم معیارات کے طور پر معروف تحفظ اور  معیار کے ضابطوں کے متعلق رہنما خطوط کا ایک سیٹ بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ ملک میں ایڈوینچر سیاحت کو بڑھایا جاسکے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں وزیر سیاحت جناب جے کشن ریڈی نے ایک تحریری میں جواب میں فراہم  کی۔

*****

U.No.7700

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1744593) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Tamil , Telugu