خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نربھیا اسکیم

Posted On: 06 AUG 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،06 اگست-2021/ حکومت نے ملک میں خواتین کے تحفظ کو بہتر بنانے کے مقصد سے نربھیا فنڈ کے نام سے ایک مخصوص فنڈ قائم کیا تھا۔ نربھیا فریم ورک کے تحت ایک تشکیل دی گئی افسران کی ایک با اختیار کمیٹی(ای سی)  متعلقہ وزارتوں، محکموں اور نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر نربھیا فنڈ کے تحت فنڈنگ کے لئے تجاویز کو جانچتی اور ان کے لئے سفارش کرتی ہے۔با اختیار کمیٹی کے ذریعہ جانچ کے بعد متعلقہ وزارتیں/ محکمے ، اپنے مالیاتی حکام سے ان کے اپنے اپنے بجٹوں سے فنڈ جاری کرنے کے لئے منظوری حاصل کرتے ہیں اور منظور شدہ پروجیکٹوں پر براہ راست یا ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں/ نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ عمل درآمد کرتے ہیں۔

نربھیا فنڈ کے تحت ‘‘ون اسٹاپ سینٹر(او ایس سی) اسکیم ’’  نام کا ایک منصوبہ  پر یکم اپریل 2015 سے ملک بھر میں عمل کیا جارہا ہے۔ او ایس سیز کا مقصد  تشدد متاثرہ خواتین کو ایک ہی چھت کے نیچے خدمات جیسے پولیس امداد، طبی امداد، قانونی اور نفسیاتی مشاورت اور عارضی پناہ گاہ وغیرہ فراہم کرانا ہے۔ او ایس سیز اسپتالوں یا طبی اداروں کے دو کلو میٹر کے دائرے کے اندر قائم کئے جاتے ہیں ،چاہے وہ کسی نئے عمارت میں قائم کئے جائے یا پہلے سے موجود عمارتوں میں۔ اس منصوبے کے تحت ملک کے تمام اضلاع میں ون اسٹاپ مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ اب تک 704 او ایس سیز کام کرنا شروع کرچکے ہیں اور ان کے ذریعہ 3 لاکھ سے زیادہ خواتین کی امداد کی گئی ہے۔

 کرناٹک ، اجستھان اور آسام سمیت ، ریاستوں/  مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لحاظ سے گزشتہ تین برسوں کے دوران او ایس سیز منصوبے کےتحت جاری کئے گئے اور استعمال میں لائے گئے فنڈ کی تفصیلات ضمیمہ نمبر I میں دستیاب ہیں۔

اس منصوبے کے تحت قائم کئے گئے مراکز کی تعداد کی تفصیلات، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لحاظ سے جس میں راجستھان اور آسام بھی شامل ہیں، ضمیمہ نمبر II میں دی گئی ہیں۔

خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزرات نے ،  خواتین کی حفاظت اور تفویض اختیار ات کے لئے خواتین کی تفویض اختیارات کے لئے ایک مربوط پروگرام کی حیثیت سے دوسرے منصوبوں کی سرپرستی کرنے والے ایک بڑے پروگرام پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نام مشن شکتی ہوگا اور جس میں ون اسٹاپ سینٹرز کے عناصر بھی شامل ہوں گے۔ان ون اسٹاپ سینٹرز میں پریشان حال اور تشدد زدہ خواتین کو تیز رفتار امداد فراہم کرنے کی غرض سے، وزارت نے ایسے علاقوں میں جو ضلعی ہیڈ کوارٹروں سے بہت دوری پر ہیں یا  جہاں  خواتین مخالف جرائم کی شرح  بہت زیادہ ہے،مزید او  ایس سیز قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اس کا مقصد او ایس سیز کی لاگت،  سہولیات میں اضافہ کرنا اور حکومت کے دوسرے اقدامات، جن میں نربھیا فنڈ اور مشن شکتی  کے تحت  چلنے والے پروگرام بھی شامل ہیں، کے ساتھ او ایس سیز کے تعاون میں  اضافہ کرنا ہے۔

یہ معلومات خواتین اور اطفال کی بہبود  کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

ضمیہ I-

گزشتہ تین برسوں کے دوران او ایس سیز اسکیم کے تحت جاری اور استعمال کئے جانے والے فنڈ کی تفصیلات  ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لحاظ سے۔

 

نمبرشمار

 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

جاری کردہ رقم

استفادہ

2018-19

2019-20

2020-21

1

انڈمان ونکوبار

3687641

4159792

3859069

7990951

2

آندھرا پردیش

39063148

26099278

21105250

35143545

3

اروناچل پردیش

78202084

13418151

52014408

8811508

4

آسام

78695087

80408520

63614400

15492697

5

بہار

30832455

104609180

70966339

989813

6

چنڈی گڑھ

930799

1500450

3383756

2381249

7

چھتیس گڑھ

66244372

67738483

35320987

87736269

8

دادر و نگرحویلی اور دمن  اور دیو

50000

7345503

4601200

306879

9

دہلی

0

36255258

18304950

8851903

10

گوا

492000

1500450

3000900

392000

11

گجرات

56269778

67951666

85084669

63336101

12

ہریانہ

47960546

40192416

40443694

42362758

13

ہماچل پردیش

10118850

31729794

19805400

1703950

14

جموں وکشمیر

15020425

9639473

22483933

7253204

15

جھاڑ کھنڈ

70436941

40853107

69124908

35536694

16

کرناٹک

59444419

58203580

73508758

17423208

17

کیرالہ

28331849

14090453

23705850

8516076

18

لداخ- یو ٹی

0

0

6545042

2203172

19

لکشدیپ

0

2091225

1350225

0

20

مدھیہ پردیش

112391390

167092445

104431900

60519822

21

مہاراشٹر

38929425

66998501

64620010

21344257

22

منی پور

35722445

24884407

50193815

20436592

23

میگھالیہ

18639947

37430224

21161595

9676467

24

میزورم

27264535

21870881

17263928

17065675

25

ناگا لینڈ

45487024

19173411

33590577

42979808

26

اڈیشہ

77459998

20934647

93155192

15005985

27

پدوچیری

4766836

4376136

7201800

0

28

پنجاب

52633488

35183739

48461272

33394192

29

راجستھان

30860275

67711508

56686911

22738091

30

سکم

3923225

6809569

6601800

123608

31

تملناڈو

113995447

71359691

106060397

117407585

32

تلنگانہ

58948915

62446827

77573415

30635786

33

تریپورہ

26901349

6001800

15603600

0

34

اترپردیش

222830497

123193989

228832664

129811493

35

اترا کھنڈ

27225409

22907445

27308659

30360381

36

مغربی بنگال

0

9546450

19890150

0

ضمیمہII-

او ایس سیز منصوبے کے تحت قائم کئے گئے مراکز کی تعداد کی ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقو ں کے لحاظ سے تفصیلات

نمبرشمار

ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے

قائم کئے گئے او ایس سیز کی تعداد

1.

انڈمان ونکوبار یوٹی

03

2.

آندھرا پردیش

13

3.

اروناچل پردیش

24

4.

آسام

33

5.

بہار

38

6.

چنڈی گڑھ( یو ٹی)

01

7.

چھتیس گڑھ

27

8.

دادر ونگر حویلی اور دمن اور دیو( یو ٹی)

03

9.

دہلی( یوٹی)

11

10.

گوا

02

11.

گجرات

33

12.

ہریانہ

22

13.

ہماچل پردیش

12

14.

جموں وکشمیر( یو ٹی)

20

15.

جھاڑ کھنڈ

24

16.

کرناٹک

30

17.

کیرالہ

14

18.

لکشدیپ( یو ٹی)

01

19.

لداخ( یو ٹی)

02

20.

مہاراشٹر

37

21.

مدھیہ پردیش

52

22.

منی پور

16

23.

میگھالیہ

11

24.

میزورم

08

25.

ناگا لینڈ

11

26.

اڈیشہ

30

27.

پنجاب

22

28.

پدوچیری( یو ٹی)

04

29.

راجستھان

33

30.

سکم

04

31.

تملناڈو

34

32.

تلنگانہ

33

33.

تریپورہ

08

34.

اترپردیش

75

35.

اترا کھنڈ

13

36.

مغربی بنگال

00

 

کل

704

 

******

 

 ( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7680


(Release ID: 1744389) Visitor Counter : 251


Read this release in: English