خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
بچوں کے نگہداشت کے اداروں کی بڑھتی تعداد
Posted On:
06 AUG 2021 5:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06 اگست-2021/ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق اپریل 2021 سے 28 مئی 2021 کے درمیان کووڈ وباء کے ہاتھوں اپنے والدین کی سرپرستی سے محروم ہوجانے والے یتیم بچوں کی تفصیلات کو ضمیمہ میں دیا گیا ہے۔
اس صورت حال سے دوچار ہونے والے بچوں کوجوینائل جسٹس(بچوں کی نگہداشت اور تحفظ) قانون 2015 میں شامل التزامات کے تحت نگہداشت اور تحفظ کا حق حاصل ہے۔اس کے تحت جو قوانین اور ضابطے وضع کئے گئے وہ ایسے بچوں کے لئے تحفظ اور خدمات کی فراہمی کے نظام کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اور غیر ادارہ جاتی نگہداشت کا بھی حکم دیتے ہیں۔خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی شراکتداری کے ساتھ مرکز کے ذریعہ انسپانسر کی گئی ایک اسکیم پر عملدرآمد کررہی ہیں۔جس کا نام ہے:چائلڈ پروٹیکشن سروسز(سی پی ایس)جس کامقصد جوینائل جسٹس قانون کے تحت بیان کردہ ہدایات کے مطابق ایسے بچوں کو ادارہ جاتی اور غیر ادارہ جاتی نگہداشت مہیا کرانا ہے۔منصوبے کے رہنما خطوط کے مطابق، نگہداشت اور تحفظ کے ضرورت مند بچوں کی غیر ادارہ جاتی نگہداشت کے لئے فی بچہ ہر ماہ 2000 ہزار روپے کی دیکھ بھال کی امداد دستیاب ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ بچوں کی نگہداشت کے اداروں میں سکونت پذیر بچوں کے لئے ہر ماہ ہر بچے کے لئے 2160 روپئے کی گرانٹ کا التزام بھی رکھا گیا ہے۔
محترم وزیراعظم نے ان بچوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے ، جو اپنے والدین یا قانونی سرپرست یا گود لینے والے سرپرستوں کو کووڈ-19 وبا کے دوران کھو چکے ہیں، پی ایم کیئرس فار چلڈرن منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے کےتحت ایسے بچوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات مہیا کی جاتی ہے اور اس کے تحت یتیم ہونے والے بچوں کو 18 سال کی عمر تک پہنچ جانے کے بعد10-10 لاکھ روپئے ملیں گے،اس رقم میں سے 18 سال کے بعد ہر ماہ مالی مدد کے طور پر اگلے پانچ سال تک اپنی اعلی تعلیم کے دوران ان یتیم بچوں کو ملیں گے اور 23 عمر کو پہنچنے کے بعد اُنہیں ذاتی اورپیشہ وارانہ استعمال کے لئے بھی اس رقم میں سے دیاجائے گا۔اس منصوبے کے بارے میں معلومات تک رسائی آن لائن پورٹل یعنی pmcaresforchildren.in. کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے۔اس پورٹل کو 15 جولائی 2021 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں متعارف کرایا جاچکا ہے۔کوئی بھی شہری ایسے بچوں کے متعلق تفصیلات اس پورٹل پر فیڈ کرسکتا ہے جو اپنے والدین یا قانونی سرپرستوں یا گود لینے والے سرپرستوں کو کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران کھوچکے ہوں۔
وزارت نے ریاستوں او رمرکز کے زیرانتظام علاقوں سے جوینائل جسٹس قانون 2015 میں دستیاب التزامات اور اس کےتحت وضع کئے گئے ضابطوں کے مطابق کووڈ-19 سے بری طرح متاثر ہونے والے بچوں کی نگہداشت اور تحفظ کے لئے فوری طور پر اقدام کرنے کے لئے کہا ہے۔اس کے لئے چائلڈ پروٹیکشن سروسز اسکیم کے تحت فراہم کردہ سہولیات سے بھی فائدہ اٹھایاجاسکتا ہے۔ وزارت نے کووڈ کے تعلق سے مناسب طرز عمل ، بچوں کی نگہداشت کے اداروں کی نگرانی اور کووڈ-19 کے دوران بچوں کے لئے اور ان کی دیکھ بھال کرنےوالوں کے لئے دماغی صحت کے حوالے سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کی حوصلہ افزائی کے لئے ایڈوائزری اور رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ابتدائی ذمہ داریاں نبھانے والے لوگوں کے کردار کا تعین کرنے کے سلسلے میں ذمہ داری طے کرنےوالے رہنما خطوط کو ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ بھی ساجھا کیا گیاہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں خواتین اور اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبین ایرانی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
ضمیمہ
ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ،اپنے والدین کو کووڈ-19 وبا کے بعد کھودینے والے یتیم بچوں کے اپریل 2021 سے 28 مئی 2021 تک کے درمیان اعداد وشمار درج ذیل ہیں:
نمبرشمار
|
ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
یتیم ہونے والے بچوں کی تعداد
|
1
|
انڈ مان ونکوبار جزائر
|
0
|
2
|
آندھرا پردیش
|
119
|
3
|
ارونا چل پردیش
|
0
|
4
|
آسام
|
3
|
5
|
بہار
|
0
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
0
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
16
|
8
|
دادر و نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
2
|
9
|
دہلی
|
1
|
10
|
گوا
|
0
|
11
|
گجرات
|
45
|
12
|
ہریانہ
|
0
|
13
|
ہماچل پردیش
|
13
|
14
|
جموں وکشمیر
|
8
|
15
|
جھاڑ کھنڈ
|
11
|
16
|
کرناٹک
|
09
|
17
|
کیرالہ
|
09
|
18
|
لداخ
|
0
|
19
|
لکشدیپ
|
0
|
20
|
مدھیہ پردیش
|
73
|
21
|
مہاراشٹر
|
83
|
22
|
منی پور
|
1
|
23
|
میگھالیہ
|
1
|
24
|
میزورم
|
0
|
25
|
ناگا لینڈ
|
0
|
26
|
اڈیشہ
|
10
|
27
|
پدوچیری
|
2
|
28
|
پنجاب
|
20
|
29
|
راجستھان
|
19
|
30
|
سکم
|
0
|
31
|
تملناڈو
|
8
|
32
|
تلنگانہ
|
23
|
33
|
تریپورہ
|
0
|
34
|
اترپردیش
|
158
|
35
|
اترا کھنڈ
|
8
|
36
|
مغربی بنگال
|
3
|
|
کل
|
645
|
******
( ش ح ۔س ب۔رض)
U- 7669
(Release ID: 1744350)
Visitor Counter : 208