اقلیتی امور کی وزارتت
'سیکھو اور کماؤ' اسکیم
Posted On:
09 AUG 2021 3:39PM by PIB Delhi
'سیکھو اور کماؤ'14 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے فروغ کے لیے حکومت ہند کی ایک اسکیم ہے اور اس کا مقصد روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ، کام کر رہے ملازمین کی ملازمت کے تعلق سے ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ،ا سکول چھوڑنے والے بچوں کو سہولیات فراہم کرنا وغیرہ ہیں۔ اس روزگار پر مبنی اسکیم کے تحت گذشتہ 7 برسوں میں تقریباً 3.92 لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں'سیکھو اور کماؤ'اسکیم کے تحت اقلیتوں کو ہنر مند اور ماہر بنانے کے لیےحکومت کے زیر اہتمام تربیتی پروگراموں کے لیے مختص کیے گئے اہداف کی ریاست گیر تفصیلات یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔
پچھلے دو برسوں میں سیکھو اور کماؤ اسکیم کے تحت مختص کردہ ہدف کی ریاست وار تفصیلات
|
آندھرا پردیش
|
6358
|
اروناچل پردیش
|
142
|
آسام
|
8210
|
بہار
|
10209
|
دہلی
|
2752
|
گوا
|
120
|
گجرات
|
5572
|
ہریانہ
|
5078
|
ہماچل پردیش
|
393
|
جموں و کشمیر
|
14560
|
جھارکھنڈ
|
6953
|
کرناٹک
|
2530
|
کیرالہ
|
60
|
مدھیہ پردیش
|
13445
|
مہاراشٹر
|
6180
|
منی پور
|
300
|
میگھالیہ
|
301
|
میزورم
|
45
|
ناگالینڈ
|
91
|
اڑیسہ
|
521
|
پنجاب
|
11044
|
راجستھان
|
8100
|
سکم
|
46
|
تلنگانہ
|
2770
|
تریپورہ
|
125
|
اترپردیش
|
52702
|
اتراکھنڈ
|
1271
|
مغربی بنگال
|
8955
|
نوٹ: پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو حال ہی میں40،000 افراد کو تربیت دینے کا ہدف دیا گیا ہے جسے ریاست کے مطابق مختص کیا جانا ہے۔
اسکیم 75 فیصد بےروزگاروں کوروزگار کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے ، جن میں سے 50 فیصد منظم شعبے میں ہونی چاہیے۔ اسکیم کے رہنما اصولوں کے مطابق ، عملدرآمد کرنے والی تنظیموں کو تقرری سے متعلق خدمات کے ساتھ روابط قائم کرنے کی ضرورت ہوگی ، اور تربیت حاصل کرنے کے بعد خود روزگار میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے لیے ، تنظیم مالیاتی اداروں ، قومی اقلیتی ترقیاتی فنانس کے ذریعے ان کے لیے آسان مائیکرو فنانس/ قرضوں کا بندوبست سمیت کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی)،بینک وغیرہ میں روزگار کے مواقع تلاش کرے گی۔
پوسٹ پلیسمنٹ سپورٹ کے طور پر انہیں 2000روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں اور ٹرینی کو دو ماہ کے لیے بطور پلیسمنٹ اسسٹنٹ کے مدد فراہم کی جاتی ہے۔
مذکورہ بالا جانکاری مرکزی وزیربرائے اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں دی ہے۔
****************
ش ح - س ک
U. NO. 7663
(Release ID: 1744347)
Visitor Counter : 253