وزارتِ تعلیم

شمال مشرقی ریاستوں میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے سرکار کے ذریعے کئے گئے اقدامات

Posted On: 09 AUG 2021 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 اگست 2021: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) ایسی اسکیمیں، ایوارڈس، فیلوشپس، چیئرس اینڈ پروگرام نافذ کر رہی ہے۔ جن کے تحت اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے ساتھ ساتھ  شمال مشرقی ریاستوں میں فیکلٹیز کے اُن ارکان کو  بھی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو مختلف شعبوں میں معلومات کے معیاری تحقیقی شعبوں کا احاطہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے  اٹھائے گئے کچھ اقدامات ہیں: (i) انتخاب پر م بنی کریڈٹ نظام (سی بی سی ایس؛ (ii) مہارت کے امکانات کے ساتھ یونیورسٹیاں؛ (iii) کسی مخصوص شعبے میں مہارت کے  لیے روشن امکانات کے ساتھ مرکز؛ (iv) تعلیمی تحقیق اوراقدار کے لیے کنسورشیم (کیئر)؛ (v) بنیادی سائنسی تحقیق؛ (vi)ہندوستان کی فروغ پاتی ہوئی معیشت کے لیے مختلف شعبہ جاتی اسکیمیں (ایس ٹی آر آئی ڈی ای)؛ (vii) دین دیال اپادھیائے (ڈی ڈی یو) کوشل کیندر؛ (viii) شمال مشرقی خطے کے لیے اسکالر شپ کی اسکیم (ایشان اُدے)؛ (ix) این اے اے سی کے ذریعے درجہ بندی کرنے کے نئے طور طریقے؛ (x) یو جی سی (ایم فل/ پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تفویض کے لیے کم سے کم معیارات ا ور ضابطہ) ضابطے 2016؛ (xi) یو جی سی (سوئیم کی وجہ سے آن لائن آموزشی کورسوں  کے لیے قرضے کا فریم ورک) ضابطہ 2016۔

تکنیکی تعلیم کی کل ہند کونسل (اے آئی سی ٹی ای) نے پچھلے برسوں میں تکنیکی تعلیم سے متعلق متناسب پالیسیوں کی تیاری کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں جن کی ضرورت شمال مشرقی ریاستوں میں تیزی کے ساتھ معاشرتی نیز اقتصادی ترقی کو  یقینی بنانے کے لیے  موافق ماحول وضع کرنے کے مقاصد کے حصول اور تعلیمی پیشرفت کی مختلف اسکیموں کے نفاذ اور انھیں ڈیزائن کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ان میں شمال مشرقی خطے کے طالب علموں کے لیےکالجوں کے تمام ضروری بنیادی ڈھانچوں کی اپ گریڈیشن، خصوصی کوچنگ، تعلیمی رعایتیں، بہتر تدریسی آموزشی مشمولات  شامل ہیں۔ اسکیموں میں سے کچھ ہیں: (i) شمال مشرقی خطے کے لیے تحقیق کی فروغ کی اسکیم؛ (ii) شمال مشرقی خطے کے لیے طویل مدتی تربیتی پروگرام؛(iii) شمال مشرقی خطے کے لیے فیکلٹی ترقیاقی پروگرام؛ (iv) روایتی صنعتوں کی تشکیل کے لیے ایک فنڈکی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی)؛ (v) پوسٹ گریجویشن اسکالر شپ اسکیم؛ (vi) ڈاکٹورل فیلوشپ؛ (vii) پرگتی اسکالر شپ اسکیم؛ (viii) سکشم اسکالر شپ اسکیم؛ (ix) کیمپس رہائش اور سہولیات میں اضافہ شدہ معاشرتی تجربہ؛ (x) شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچے کی احیا کے لیے گرانٹ ؛ (xi) دلچسپیوں، وضع کرنے کی صلاحیتوں اور ا قدار کو طلبا کے مابین فروغ دینے کے لیے اسکیم؛(xii) کانفرنس کے انعقاد کے لیے گرانٹ؛ (xiii) اداروں میں خیالاتی فروغ، جائزہ قدر اور ایپلی کیشن لیباریٹری کا قیام؛ (xiv) ایز- شودھ سدھو (ای جرنل کا  سپ اسکرپشن)۔

یہ معلومات ا ٓج لوک سبھا میں  تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

U.No.7644

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1744290) Visitor Counter : 162


Read this release in: Bengali , English