سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
شمالی سکم میں قومی شاہراہوں کی بہتری اور ان کا معیار بڑھانے کے کام کی صورتحال
प्रविष्टि तिथि:
09 AUG 2021 2:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی 09 اگست2021:شمالی سکم میں قومی شاہراہوں (NH) کی بہتری اور ان کا معیار بہتر بنانے اور انھیں چوڑا کرنے کی صورتحال پروجیکٹ کی لاگت اور ان کے نفاذ والی ایجنسیوں کی صورتحال ۔ یہ شاہراہیں چین کے ساتھ بین الاقوامی سرحد شیئر کرتی ہیں۔
ضمیمہ- اے
شمالی سکم قومی شاہراہ سے متعلق ضمیمہ
|
نمبر شمار
|
کام کی نوعیت
|
موجودہ صورتحال
|
|
1.
|
قومی شاہراہ 310 اے کے گنگٹوک۔ منگن سیکشن میں 450+32 سے 680+50 اور 330-51 کلو میٹر سے 097+58 کلو میٹر کے درمیان منتخب حصوں میں استحکام
|
اے ۔ اصل پیش رفت:53.7 فیصد
بی۔ آغاز کی تاریخ :01.10.2020
سی۔ تکمیل کی تاریخ: 30.09.2022
ڈی ۔ نفاذ کی ایجنسی: اسٹیٹ پ ڈبلیو ڈی
|
|
2.
|
گنگٹوک منگن سیکشن، این ایچ 310 اے پر 000+0 کلو میٹر سے 000+32 کلو میٹر تک، لمبائی 11.490 کلو میٹر منتخب حصوں کی لمبائی
|
اے۔ اصل پیش رفت: 42 فیصد
بی۔ آغاز کی تاریخ: 03.03.2021
سی۔ تکمیل کی تاریخ: 30.09.2022
ڈی۔ نفاذ کی ایجنسی: اسٹیٹ پ ڈبلیو ڈی
|
|
3.
|
قومی شاہراہ 310 اے گنگٹوک سے منگن تک چوڑا کرکے دو لین کرنا چوڑے فٹ پاتھ کے ساتھ
|
گنگٹوک سے منگک تک دو لین اور چوڑے فٹ پاتھ کے لئے DPR ابھی نہیں دیا گیا ہے۔ DPR کی تیاری کے بعد لاگت طے کی جائے گی۔ نفاذی ایجنسی ریاستی پی ڈبلیو ڈی ہے۔
|
|
4.
|
منگن۔ کوڈیانگ۔ چنگ تھنگ۔ لچنگ۔ یم تھنگ۔ یو، سمڈونگ۔ بارڈر(NH
310 اے) مجموعی لمبائی 106 کلو میٹر
|
ان قومی شاہراہوں کو چوڑے فٹ پاتھوں کے ساتھ SLخصوصیات سے NHDL خصوصیات کے ساتھ فروغ دیا جائے گا۔ دونوں شاہراہوں کے لئے DPR کی تیاری اگلے مرحلے میں ہے۔ 24.764 کلو میٹر کی لمبائی کے لئے ٹینڈرنگ کارروائی زیر عمل ہے۔بقیہ حصہ کی ٹینڈرنگ کارروائی میں زیر التواء قانونی منظوری کے سبب تاخیر ہوئی کیونکہ اس علاقے کی سڑکیں ماحولیاتی اعتبار سے حساس علاقے اور کنچن جنگا نیشنل پارک اور شنگباروڈ وڈینڈرن پناہ گاہ سے ہو کر گزرتی ہیں۔ شمالی سکم(قومی شاہراہ 310 اے اور قومی شاہراہ 310 اے جی) میں 222 کلو میٹر قومی شاہراہ کی بہتری کے لئے DPR کے مطابق کل لاگت 5486 کروڑ روپے ہے۔ نفاذی ایجنسی بارڈر روڈ آرگنائزیشن (BRO) ہے۔
|
یہ اطلاع سڑکوں کے نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ رف ۔ س ا
U. No: 7654
(रिलीज़ आईडी: 1744203)
आगंतुक पटल : 163
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English