خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پوشن ٹریکر ایپلی کیشن

Posted On: 06 AUG 2021 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6  اگست 2021،   خواتین او ر بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایران نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ  پوشن ابھیان کا مقصد  ایک  لائیوف سائیکل کے نظریئے کے ذریعہ  ایک سرگرم اور  نتیجہ برآمد کرنے والا نظریہ اختیار کرتے ہوئے  ملک میں مرحلے وار طریقے سے  تغذیہ کے کمی کو کم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت  پوشن پکھواڑوں اور  پشن مہینوں کی شکل میں تغذیئے پر مرکوز جن آندولنوں  کے ذریعہ رویئے میں  تبدیلی لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی  نشو ونما میں کمی  کو 2 فیصد سالانہ تک  اور  پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں انیمیا کو 3 فیصد سالانہ تک  کم کرنے کا مقصد ہے۔

پوشن ٹریکر منیجمنٹ ایپلی کیشن آنگن واڑی سینٹر (اے ڈبلیو سی) کی سرگرمیوں، آنگن واڑی ورکرز (اے ڈبلیو ڈبلیو) کی  خدمات کی انجام دہی اور حاملہ خواتین ، دودھ پلانے والی ماؤں اور بچوں ککے لئے  مکمل فائدے کے بندوبست  کا  360 ڈگری  منظر پیش کرتا ہے۔

آنگن واڑی ورکرز کو  اچھے طریقے سے کام کرنے کے واسطے گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ  (جی ای ایم) کے ذریعہ اسمارٹ فون فراہم  کرائے جارہے ہیں۔32  ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ مجموعی طور پر 8.66 لاکھ اسمارٹ فون  حاصل کئے گئے ہیں۔ آنگن واڑی ورکز اور لیڈی سپر وائرز (ایل ایس) کواسمارٹ فون کی ری چارجنگ کے لئے 200 روپے ماہانہ فراہم کرائے جارہے ہیں۔

حکومت  پوشن ٹریکر  کا  آنگن واڑی ورکرز کے ذریعہ  استعمال کئے جانے  کے لئے  تربیت فراہم کرا رہی ہے اور اب تک  6.5 لاکھ سے زیادہ آگن واڑی ورکرز کو تربیت دی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ  وزارت نے  تکنیکی مدد فراہم کرانے اور  نئی پوشن ٹریکر ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کے کام کاج کے بارے میں  پیش آنے والے مسئلے کو حل کرنے کے لئے  نوڈل پرسن  کے تقرر سے متعلق  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو   ایک مراسلہ بتاریخ 2 فروری 2021 ارسال کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7565



(Release ID: 1743560) Visitor Counter : 161


Read this release in: English