یو پی ایس سی

انجینئر نگ سروسز (ابتدائی) امتحان 2021 کے نتائج

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 AUG 2021 7:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  6  اگست 2021،   یونین پبلک سروس کمیشن( یوپی ایس سی) کے ذریعہ 18 جولائی 2021 کو  منعقدہ انجینئرنگ سروسز (ابتدائی) امتحان 2021 کے تحریری حصے کے نتیجے کی بنیاد پر درجہ ذیل رول نمبر والے امیدواروں کو انجینئرنگ سروسز(مین) امتحان 2021 کااہل قرار دیا گیا ہے۔

ان امیدواروں کی امیدواری امتحان کے تمام مرحلوں میں مقررہ اہلیت کی شرائط پوری کرنے پر خالصتاً عارضی ہے۔ اہل قرار دیئے جانے والے امیدواروں کو 21 نومبر 2021 کو منعقد کئے جانے والے انجینئرنگ سروسز ( مین) امتحان 2021 میں بیٹھنا ہوگا۔ اہل قرار دیئے جانے والے امیدواروں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ کمیشن کے ذریعہ جاری کئے گئے ایگزامیشن نوٹس نمبر 07/2021۔ ای این جی جی بتاریخ 7 اپریل 2021  اور ریلوے کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ انجینئرنگ سروسز امتحان 2021 کے قوانین بھی دیکھیں۔ جو کہ اس  کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ امیدوار انجینئرنگ سروسز( مین) امتحان 2021 کے شروع ہونے سے تقریباً تین ہفتے قبل کمیشن کی ویب سائٹ سے اپنے ای۔ ایڈ مٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو یہ اطلاع بھی دی جاتی ہے کہ انجینئرنگ سروسز امتحان 2021 کے مکمل عمل کے بعد یعنی انجینئرنگ سروسز 2021 کے آخری نتائج کااعلان کئے جانے کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ یعنیhttps://upsc.gov.in پر انجیئنرنگ سروسز (ابتدائی) امتحان 2021 کے نمبر اور کٹ آف مارکس اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ انجینئرنگ سروسز (مین) امتحان 2021 کے لئے مرکز/ مضمون کی تبدیلی سے متعلق اسی درخواست پر کسی بھی صورت میں غور نہیں کیاجائے گا۔

یونین پبلک سروسز کمیشن کا اپنے احاطے میں ایک فیسی لیٹیشن کاؤنٹر ہے۔ امیدوار اپنے امتحان / نتیجے سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات/ وضاحت، کام کاج کےدنوں میں صبح 10:00 سے شام  پانچ بجے کے درمیان ذاتی طور پر حاصل کرسکتے ہیں یا اس کاؤنٹر سے ٹیلی فون نمبر 23388088, (011)-23385271/23381125/23098543 سے حاصل کرسکتے ہیں۔

موبائل فون یو پی ایس سی ایکزام ہال کے کیمپس میں ممنوع ہیں

 


Click here for ROLL NUMBER:

Click here for CANDIDATES Name:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7562

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1743506) وزیٹر کاؤنٹر : 191
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी