سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ فی 10 لاکھ کل وقتی اکویلینٹ محققین کی تعداد 2000 میں 110 سے بڑھ کر 2017 میں255 ہوگئی ۔
ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران ڈی ایس ٹی، ڈی بی ٹی اور ڈی ایس آئی آر کے ذریعے فنڈس کا استعمال تقریباً 98 سے 99 فیصد رہا
Posted On:
06 AUG 2021 3:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،6 اگست 2021: سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اراضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، پرنسل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں فی دس لاکھ لوگوں پر تحقیقی سائنسدانوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حالیہ تحقیق وترقی کی اعداد وشمار کے مطابق فل ٹائم اکویلینٹ (ایف ٹی ای) محققین کی تعداد فی دس لاکھ افراد پر،2000 میں 110 اور 2015 میں 218 سے بڑھ کر 2017 میں 255 ہوگئی ہے۔ ملک میں تحقیق کاروں کی مجموعی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعداد 3.42 لاکھ پہنچ گئے ہے۔
سائنس کے شعبے میں آر اینڈ ڈی کے لیے مختص فنڈز پوری طرح استعمال ہو رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کے حوالے سے مختص فنڈز کا استعمال ، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ، محکمہ جیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور محکمہ سائنسی و صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) کے شعبوں میں پچھلے تین سال کے دوران تقریبا 98 سے 99 فیصد تک ہوا ہے۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت محکموں کے ذریعے مختص فنڈ اور انکا استعمال
(روپئے کروڑ میں)
محکمے
|
مختص فنڈز (آر ای)
|
استعمال شدہ فنڈ
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
ڈی ایس ٹی
|
5114.79
|
5480.93
|
5000.00
|
4912.54
(96.0%)
|
5407.03
(98.6%)
|
4913.33
(98.3%)
|
ڈی ایس آئی آر بشمول سی ایس آئی آر
|
4572.84
|
4883.24
|
4251.86
|
4548.78
(99.5%)
|
4871.63
(99.8%)
|
4244.88
(98.9%)
|
ڈی بی ٹی
|
2411.53
|
2381.10
|
2300.00
|
2379.10
(98.7%)
|
2358.77
(99.1%)
|
2259.72
(98.2%)
|
میزان
|
12099.16
|
12745.27
|
11551.86
|
11840.42
(97.9%)
|
12637.43
(99.1%)
|
11417.93
(98.8%)
|
ماخذ: مرکزی حکومت کی گرانٹس کا مطالبہ ، اخراجات کا بجٹ ، جی او آئی(مختلف سال)
نوٹ: 1۔ڈی ایس ٹی – سائنس اور تکنالوجی کا محکمہ
2۔ ڈی ایس آئی آر/سی ایس آئی آر –سائنسی اور صنعتی تحقیق کا محکمہ/کونسل برائے سائنسی تحقیق
3۔ڈی بی ٹی-بائیو تکنالوجی کا محکمہ
*****
U.No.7546
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1743466)
Visitor Counter : 158