بجلی کی وزارت

ایل ای ڈی کے ذریعہ روشنی کی فراہمی میں خود کفالت

Posted On: 05 AUG 2021 1:25PM by PIB Delhi

صنعتی اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی) کی جانب سے جاری کئے گئے نظر ثانی شدہ حکم  نامہ مورخہ   4 جون 2020 پر عمل کرتے ہوئے، جس کا تعلق عوامی حصولیابی (میک ان انڈیا کو ترجیح) حکم نامہ2017 سے ہے، پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی وزارت نے بموجب احکامات مورخہ 28 جولائی 2020 اور 17 ستمبر 2020 کے مطابق بجلی کے شعبےکے معاملے میں مقامی سپلائر حضرات کو خریداری کے معاملے میں ترجیح دی ہے۔

ایل ای ڈی کے ذریعہ روشنی کی فراہمی کے معاملے میں خود کفالت کی حوصلہ افزائی کی غرض سے  حکومت ہند نے ایک پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کو منظوری دی ہے۔ جس کی بدولت سرمایہ کاروں کو ترغیب حاصل ہوگی اور مقامی مینوفیکچررس کی ہمت افزائی ہوگی۔

اس کے علاوہ کامرس کے محکمہ نے لازمی اندراج سے متعلق حکم  (سی آر او) کے سلسلے میں ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تمام ایل ای ڈی مصنوعات کی جانچ کے بعد اندراج کرانا ہوگا۔

بجلی اورنئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کےسنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی۔

 

******

 ( ش ح ۔ع م۔ف ر)

U- 7490



(Release ID: 1742727) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Punjabi , Telugu