کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی تجارتی کان کنی

Posted On: 04 AUG 2021 6:33PM by PIB Delhi

کوئلہ اور لگنائٹ کی مالیہ کی تقسیم کی بنیاد پر فروخت کےلئے کوئلہاور لگنائٹ کانوں/ بلاکس کی نیلامی سے متعلق طریق کار 28.05.2020کوجاری کیا گیاتھا۔ کوئلہ کی فروخت کےلئےبیس کوئلہ کانوں کی کامیابی کےساتھ نیلامی کی گئی۔اس کے علاوہ کوئلہ کی فروخت کےلئے نیلامی کے موجودہ، جاری حصہ میں 67 کوئلہ کانوں کو پیش کیا گیا ہے۔

کوئلہ کی فروخت کےلئےکوئلہ کانوں کی نیلامی کی بدولت، مختلف النوع پروڈیوسرز یعنی کوئلہ  نکالنے والوں کےساتھ کوئلہ کےلئےایک شہری منڈی یا بازار تیار ہوسکےگا۔ جس سے کہ مسابقتی ماحول تیار ہوگا، کان کنی کےساتھ ساتھ ماحولیات کےلئےسازگار بندوبست میں بہترین طور طریقوں کواختیار کیا جاسکےگا۔ کوئلہ کی فروخت کے لئے کوئلہ کانوں کی شفاف طریقے سےنیلامی سے توقع ہے کہ مارکیٹ فورسیز پر مبنی کوئلہ کی شفاف قیمتیں طے کی جاسکیں گی۔ اس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ مقدارمیں کوئلہ، جلد از جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

یکم اپریل 2021 کوساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈس (ایس ای سی ایل) کی ان کانوں کی تعداد ، جن میں کام کاج ہورہا ہے، 67 ہے۔ گزشتہ تین برسوں کےدوران ایس ای سی ایل کے ذریعہ کانوں سےنکالے اور  سپلائی کئےگئےکوئلہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

سال

کوئلہ کی پیداوار (میٹرک ٹن میں)

کوئلہ کی سپلائی (میٹرک ٹن میں)

2018-19

157.35

156.03

2019-20

150.55

141.94

2020-21

150.61*

138.78*

کوئلہ، کان کنی او ر پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی۔

 

******

( ش ح ۔ع م۔ف ر)

U- 7481


(Release ID: 1742655) Visitor Counter : 189


Read this release in: English