امور داخلہ کی وزارت

انڈمان اور نکوبار جزائر میں قدرتی آفات کے اثر کو کم کرنے کےلئے پالیسی؍ منصوبہ

Posted On: 04 AUG 2021 4:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی:04؍اگست2021:

انڈمان اور نکوبار جزائر مرکز کے زیر انتظام ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تکنیکی پیش رفت کو بڑھاوا دینے کے لئے متعدد منصوبوں کو نافذ کیا گیا ہے۔ حال ہی میں نافذ کئے گئے کچھ منصوبے یہ ہیں: چنئی انڈمان اور نکوبار جزائر سب میرین کیبل(سی اے این آئی –ایس ایم سی)منصوبہ ، جسے پوری طرح سے سال 2020ء میں شروع کیا گیا ہے، نے جزائر میں تیز اور زیادہ قابل اعتماد براڈ بینڈ اور مواصلاتی خدمات کی تقسیم کا اہل بنایا ہے، جس سے اقتصادی سرگرمیوں ، سیاحت اور ای –گورننس کو بڑھاوا ملا ہے۔مرکز کے زیر انتظام ریاست میں ہوائی رابطہ بڑھانے کے نقطہ نظر سے شِب پور ہوائی اڈے سے شہری اڑان شرو ع کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔سال 2020ء میں انڈمان اور نکوبار جزائر کے اَٹّم پہاڑ سولر توانائی پلانٹ( 2X10میگاواٹ)کی کمیشننگ جیسی سبز توانائی کو بڑھاوا دینے کےلئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

انڈمان اور نکوبار جزائر کی مرکز کی زیر انتظام ریاست میں قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کےلئے ایک قدرتی آفات انتظام منصوبہ ہے، جس نے جزائر میں سونامی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کےلئے ایک ابتدائی وارننگ اور مواصلاتی نظام شامل ہیں۔ مذکورہ نظام میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ سونامی کے اثر کو کم کرنے کےلئے 31 جی پی ایس اسٹرانگ موشن سینرس اور ایکسیلے رومیٹر ، ایس ایم ایس الرٹ ، تشہیری نظام، مختلف سہولتوں سے لیس  ریاستی ایمرجنسی  کا مرکز ، 13عدد خود کار موسم اسٹیشن وغیرہ شامل ہیں۔

یہ اطلاع وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیہ نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7461)


(Release ID: 1742584) Visitor Counter : 217


Read this release in: English