وزارت خزانہ

جی ایس ٹی حکام نے مالی سال 22-2021 میں (جون 2021 تک) ٹیکس چوری کے 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم برآمد کی

Posted On: 03 AUG 2021 5:53PM by PIB Delhi

خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ٹیکس دہندگان کے لئے انٹرفیس ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہے یعنی ٹیکس دہندگان کو جو بھی شکایات ہیں وہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کرسکتے ہیں اور ٹیکس کی ادائیگی کے لئے سافٹ ویئر پر مبنی نظام کو استعمال کرسکتے ہیں اور ٹیکس دہندگان کو قانون اور طریقہ کار کی ضرورتوں پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی حکام نے مالی سال 22-2021 میں یعنی جون 2021 تک ٹیکس چوری کے 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم برآمد کی۔ گزشتہ تین سال میں جی ایس ٹی میں پتہ لگائے گئے ٹیکس کی کل چوری کی تفصیلات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ:

 

مدت

معاملوں کی تعداد

معاملوں کا پتہ لگنا

(روپے کروڑوں میں)

برآمدگی

(روپے کروڑوں میں)

2019-20

10657

40853.27

18464.07

2020-21

12596

49383.96

12235.00

22-2021 (جون 21 تک)

1580

7421.27

1920.20

 

مزید تفصیل بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ البتہ ٹیکس چوری کرنے والے رجسٹریشن کے وقت جعلی اسناد بھیج کر حقائق کو غلط ڈھنگ سے پیش کرکے اور اِن پٹ ٹیکس کریڈٹس، کلاسیفکیشن کی مس ڈکلیئرشن کے تحت آنے کے لئے جعلی ان وائس تیار کرکے الیکٹرانک پلیٹ فارم پر بھی فراڈ (دھوکہ دہی) کرتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکس چوری ادائیگی کی جاسکتی ہے اور انسانی غلطی کی وجہ سے وقت پر ٹیکس کی عدم ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ البتہ سی بی آئی سی بیک اینڈ سسٹم میں ناکافی کی وجہ سے ٹیکس کی کوئی چوری کی اطلاع نہیں ہے۔

ٹیکس کی چوری کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکس کی چوری کرنے والوں کا پتہ لگانے اور انہیں گرفت میں لینے کے لئے جی ایس ٹی این، سی بی آئی سی نظام میں مختلف ویلی ڈیٹشن تیار کئے گئے ہیں، جن میں رجسٹریشن کی نئی درخواست کی پروسیسنگ کے آدھار کی تصدیق کا شروع کیا جانا شامل ہے۔ ایسے درخواست دہندہ جنہوں نے آدھار کی تصدیق نہیں کرائی، انہیں رجسٹریشن کے گرانٹ سے پہلے کاروبار کی اصل جگہ کی فزیکل ویری فیکیشن کرانی ہوگی۔

  • ایسے درخواست دہندگان کے منسوخ شدہ، موجودہ رجسٹریشن کی توثیق کی سہولت جو نئے رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں۔
  • ایسے ٹیکس دہندگان کے معطل، منسوخ رجسٹریشن کے لےے پرویژنس جنہیں محکمے کے منفی نوٹس پایاگیا ہو۔
  • آئی ٹی سی کریڈٹ کی بلاکنگ۔
  • جی ایس ٹی آر 2 اے کو جنریٹ کرکے آئی ٹی سی کی تصدیق کرنے کی سہولت۔

***

U. No. 7431

(ش ح۔  ح ا۔ ع ر)


(Release ID: 1742270) Visitor Counter : 198


Read this release in: English