امور داخلہ کی وزارت

سرحد پر خاردار تار بچھانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2021 5:02PM by PIB Delhi

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نیشتھ پرامنک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ خار دار تار بچھانے کا کام بھارت- پاکستان سرحد، بھارت- بنگلہ دیش سرحد اور ہند -میانما سرحد پر کیا جارہا ہے۔ اب تک خار دار تار بچھا کر 5187 کلو میٹر لمبی بین الاقوامی سرحد کا احاطہ کیاگیا ہے۔ بھارت –پاکستان اور ہند -بنگلہ دیش سرحد پر خار دار تار بچھانے کی تفصیل حسب ذیل ہیں۔

کلو میٹر میں

سرحد

خار دار تار کے ذریعے سرحد کا احاطہ کیاگیا

بھارت-پاکستان سرحد

2041

بھارت-بنگلہ دیش سرحد

3141

جعلی ہندوستانی کرنسی اور جانور یا مویشیوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے حکومت نے ایک کثیر رخی طریقہ کار اپنایا ہے، جن میں 24 گھنٹے سرویلانس اور سرحدوں پر گشت شامل ہے۔ اس کے علاوہ مشاہداتی چوکی کا قیام، بی ایس ایف عملے کی تعداد میں اصافہ، سرحد پر تار بچھانے کا کام اور فلڈ لائٹ لگانا، واٹر کرافٹ کشتیوں کا استعمال اور فلوئنگ بارڈر آرٹ پوسٹ (بی اوپی) اور ہینڈ فیلڈ تھرمل ایمیجز جسے جدید تکنیکی آلات، نائٹ وژن ڈیوائس، ٹوئین ٹیلی اسکوپ، بغیر پائلٹ والی ہوائی گاڑی یعنی (یو اے وی) انٹلی جنس سیٹ اپ کی تجدید اور ریاستی سرکاروں کی متعلقہ انٹلی جینس ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ بڑھانا بھی شامل ہے۔

***

U. No. 7433

(ش ح۔  ح ا۔ ع ر)

 


(ریلیز آئی ڈی: 1742269) وزیٹر کاؤنٹر : 168
یہ ریلیز پڑھیں: English