وزارت سیاحت

سیاحتی مقامات کے نزدیک رہائش پذیر مقامی افراد کو تربیت فراہم کرنے، ان کی ہنرمندی کو بہتر بنانے اورانہیں حساس بنانے کی غرض سے مخصوص مقامات پر مرتکز ہنرمندی تربیتی پروگرام کاآغاز 20- 2019 میں ہوا: شری جی کشن ریڈی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2021 5:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 03اگست2021 :

کلیدی خصوصیات:

  • سیاحت کی وزارت، سویدیش درشن اور پرشاد  اسکیم کے تحت ملک میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات کو ترقی دینے کی غرض سے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی اور مرکزی ایجنسیوں کو مالی امداد فراہم کررہی ہے۔
  • سیاحت کی وزارت نے 20-2019 میں سات معروف مقامات پر مخصوص مقام پر مرتکز ہنرمندی کے فروغ سے متعلق تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ۔

سیاحت کی وزارت نے سات معروف مقامات یعنی آگرہ میں تاج محل، دہلی میں ہمایوں کا مقبرہ، لال قلعہ اور قطب مینار، بہارمیں مہابودھی مندر، گوا میں کولوا بیچ اور آسام میں قاضی رنگا کے مقامات پر 2020-2019 سے ان سیاحتی مقامات کے نزدیک رہائش پذیر مقامی افراد کو تربیت فراہم کرنے ، ان کی ہنرمندی کو بہتربنانے اور انہیں حساس بنانے کی غرض سے  مخصوص مقام پر مرتکز ہنرمندی کے فروغ سے متعلق تربیتی پروگرام کاآغاز کیا ہے۔  یہ پروگرام سال 21-2020 میں بھی 44 مقامات پر جاری ہے۔ ان مقامات کی فہرست درج ذیل میں پیش کی گئی ہے۔

 

نمبر شمار

مقام

ریاست

1

ایلیفنٹا گپھائیں

ممبئی

2

عنبر قلعہ

راجستھان

3

شری پدماناباسوامی  مندر

کیرالہ

4

بیکل فورٹ

کیرالہ

5

لیہ پلیس

لداخ

6

بھیداگھاٹ

جبل پور

7

وشنودیوی (کٹرا)

جموں و کشمیر

8

بھدرواہ

جموں و کشمیر

9

بدری ناتھ

اتراکھنڈ

10

گنگوتری

اتراکھنڈ

11

گوالیر  قلعہ

مدھیہ پردیش

12

تاج محل، آگرہ

اتر پردیش

13

کیلاش ناتھ مندر، کانچی پورم

تمل ناڈو

14

مہابلی پورم

تمل ناڈو

15

پہلگام

جموں و کشمیر

16

چیرا پونجی

میگھالیہ

17

لیونگ روٹ برج

میگھالیہ

18

رامپا  مندر، ورانگل

تلنگانہ

19

گولکنڈا  قلعہ، حیدرآباد

تلنگانہ

20

مالانیتھن

اروناچل پردیش

21

دورجیلنگ

اروناچل پردیش

22

زیرو ۔  لوور سبن سری

آندھرا پردیش

23

نمسائی، نمسائی ضلع

آندھرا پردیش

24

ہمپی

کرناٹک

25

اورچھا

مدھیہ پردیش

26

قاضی رنگا

آسام

27

کامکھیا  مندر

آسام

28

فاکلینڈ، آئیزول

میزورم

29

فونگ پوئی تلنگ (لونگٹتلائی)

میزورم

30

لنچھیاری لونگلین تلنگ، ڈونگ تلنگ (چمپھائی)

میزورم

31

رئیک( ممت)

میزورم

32

بھیم بیٹکا کی ماقبل تاریخ چٹانی پناہ گاہیں

مدھیہ پردیش

33

راک کٹ ٹیمپل

ہماچل پردیش

34

برہماسروور

ہریانہ

35

شیخ چلی کا مقبرہ

ہریانہ

36

مکلوڈ گنج

ہماچل پردیش

37

ویشالی

بہار

38

آنندپور  صاحب

پنجاب

39

پتراتو

جھارکھنڈ

40

منگولیا غروب آفتا ب کامقام

جھارکھنڈ

41

رامیشورم

تمل ناڈو

42

پنّا

مدھیہ پردیش

43

گولڈن ٹیمپل امرتسر

پنجاب

44

اگرسین کی باولی

دہلی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سیاحتی مقامات کی نشاندہی اور ترقی کی ذمہ داری ، بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی سرکاروں،اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ ان میں ریاست تملناڈو بھی شامل ہے۔ البتہ سیاحت کی وزارت، حکومت ہند، اپنی سودیش درشن اور پرشاد اسکیموں کے تحت اورمرکزی ایجنسیوں کو مدد کے تحت ریاستی سرکاروں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اورمرکزی ایجنسیوں کو سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات کی ترقی کےلئے مرکزی مالی امداد فراہم کررہی ہے تاکہ ان مقامات کی سیر کرنےوالےسیاحوں کو سیاحت کا خوشگوار تجربہ حاصل ہوسکے۔ ان اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کی ترقی کے لئے ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کےساتھ صلاح و مشورہ کرکے نشاندہی کی گئی ہے اور فنڈ کی دستیابی، مناسب تفصیلی پروجیکٹ رپورٹیں پیش ہوجانے، اسکیم سے متعلق رہنما ہدایات کی سختی سے تعمیل اوراس سے پہلے جاری کئے جاچکےفنڈس کے استعمال کے مدنظر ان پروجیکٹوں کی منظوری دی جارہی ہے۔

سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی۔

 

 

******

 

 

 

U-NO.7441

ش ح ۔ع م۔ف ر

 

 

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1742232) وزیٹر کاؤنٹر : 153
یہ ریلیز پڑھیں: English