کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
فارماسیوٹیکل برآمدات کی صورتحال
گزشتہ تین برسوں میں ڈرگ فارمولیشنز اور بایولوجکس کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
Posted On:
03 AUG 2021 4:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 اگست 2021، صحت اور خاندانی بہبود اور اور کیمیکلز و فرٹیلائزرز کے وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کامرس کے محکمہ کے ذریعہ برآمدات کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں غیر ملکی تجارتی پالیسی (ایف ٹی پی)کے تحت مختلف اسکیمیں ، بازار تک رسائی کی پہل (ایم اے آئی) کی اسکیم کے تحت امداد، ضلعی سطح پر ایکسپورٹ ہب کا قیام ، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹ تعاون کی اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔ برآمد کاروں کے فائدے کے لئے مختلف ملکوں کے تجارتی وفود / خریداری ۔ فروخت کنندگان کی میٹنگوں کا تسلسل کے ساتھ انعقاد کیا جارہا ہے۔کاروباری وفود / تجارتی میلوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے 30 کروڑ روپے یا اس سے کم کے کاروبار والے برآمد کاروں کو ہوائی کرائے کی مدد بھی فراہم کرائی جارہی ہے۔
گزشتہ تین برسوں کے فارماسیوٹیکل برامدات کی مقدار زمرے وار مقدار درج ذیل ہے:
(ملین امریکی ڈالر میں)
نمبر شمار
|
زمرہ
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
1
|
بلک ڈرگز ، ڈرگ انٹرمیڈیٹس
|
3911
|
3886
|
4430
|
2
|
درگ فورمولیشنس، بایولوجکس
|
14389
|
15941
|
19042
|
کامرس کا محکمہ دیگر متعلقین کی شراکت داری میں متوقع بین الاقوامی بازاروں مثلاً شمال مشرق ایشیا ، افریقہ، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا وغیرہ میں اپنی موجودگی کو فروغ دینے کے لئے کام کررہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-7408
(Release ID: 1742137)
Visitor Counter : 155