زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

بہتر پیداوار اور پیداواری کی صلاحیت کےلئے بیجوں کے معیار کو یقینی بنانا

Posted On: 03 AUG 2021 5:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ، 03اگست   ، 2021

 

سیڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز بیج کے معیار کے پیمانے کا تجزیہ کرتی ہیں۔ جرمینیشن پرسینٹ ، پاکیزگی ، نمی کا تناسب اور دیگر بیجوں کی مختلف اقسام/فصلوں ، غیر فعال مادے وغیرہ کو ملا کر اس طرح کاشتکار برادری کو بہتر پیداوار اور پیداواری صلاحیت کے لیے معیاری بیج حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

بیجوں اور پودے لگانے والے مواد (ایس ایم ایس پی) کے ذیلی مشن کے تحت نئے آلات کی خریداری کے لیے بیج ٹیسٹنگ لیبارٹریز ، ڈی این اے فنگر پرنٹنگ کی سہولیات اور خصوصی سیڈ ہیلتھ ٹیسٹنگ یونٹ ، آفس آٹومیشن/ مواصلاتی سہولیات وغیرہ کو مضبوط بنانے کے لیے محکمہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

سیڈ ٹیسٹنگ کی نئی لیباریٹریز ریاستوں میں بیجوں کے کوالٹی کنٹرول ریجائم کو مزید مضبوط کریں گی اور  کسانوں کو معیاری بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں گی۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے دی۔

 

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7422



(Release ID: 1742118) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Punjabi