زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پائیدار زرعی پیداوار اور الکلائن اور بنجر زمینوں کی ترقی

Posted On: 03 AUG 2021 5:53PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت 15ریاستوں میں پائلٹ بنیادوں پر مٹی کے مسئلے(الکلینٹی ، نمکیات اور تیزابیت) کی ترقی کےلئےایسی زمینوں کو کاشت کے تحت لانے کےلئے  17-2016سے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آرکے وی وائی) کی ذیلی اسکیم کے طورپر مسئلہ مٹی کی بحالی (آر پی ایس )کو نافذ کررہی ہے۔پچھلے تین برسوں میں آرپی ایس کے تحت محتلف پائلٹ پروجیکٹ کے لئے 24.60کروڑ روپے کی رقم ریاستوں کو جاری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ذریعہ سنٹرل سویلینٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس ایس آر آئی) ، کرنال اور آل انڈیا کوآرڈینیٹڈ ریسرچ پروجیکٹ نے الکلی کی بحالی کے لیے ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں جو مختلف فصلوں میں نمک برداشت کرنے والی اقسام بڑھانے اور ( جپسم ، نامیاتی کھاد اور سبز کھاد) اور سطح اور ذیلی سطح کے اخراج کےلئے ترمیم کی تجویز کرتی ہیں۔ آئی سی اے آر کی تجویز کردہ ٹیکنالوجی سے سوڈک کے ساتھ ساتھ خشک علاقوں کی نمکین مٹی کے انتظام میں موثر حکمت عملی پائی گئی ہے ، اس کے علاوہ ، متوازن کھادوں کا استعمال ، دالوں پر مبنی فصل کی گردش کو اپنانا ، مربوط کاشتکاری کے نظام جیسی پہلوں سے زرعی جنگلات کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکا ہے۔

راجستھان کے بنجر زون میں زرعی رقبے سمیت ملک بھر میں زرعی پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے ، حکومت ہند مختلف اسکیموں/ مشنوں پر عمل پیرا ہے ، یعنی راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) ، نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن (این ایف ایس ایم) ، پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) ، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) ، مشن  فار انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ آف ہارٹیکلچر (ایم آئی ڈی ایچ) ، سوائل ہیلتھ مینجمنٹ (ایس ایچ ایم) وغیرہ ان اسکیموں کی تکنیکی مداخلت کی وجہ سے ، ملک کی غذائی اناج کی پیداوار 275.11 ملین ٹن (2016-17) سے بڑھ کر 297.50 ملین ٹن (2019-20) ہوگئی ہے ، جو 2020-21 کے دوران مزید بڑھ کر 305.44 (تیسرا پیشگی تخمینہ) ملین ٹن ہوگئی ہے۔راجستھان سمیت ریاستیں الکلین اور بنجر زمینوں کی زرعی پیداوار اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے مذکورہ اسکیموں/مشن کے فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے دی۔ 

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7421



(Release ID: 1742115) Visitor Counter : 331


Read this release in: English