وزارت دفاع

ایئرمارشل سورج کمار جھا ایئر آفیسر انچارج پرسنل کے طور پر چارج سنبھالا

Posted On: 03 AUG 2021 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اگست2021:

ایئر مارشل سورج کمار جھا اتی وششٹ سیوا میڈل نے یکم اگست 2021 کو ایئر ہیڈ کوارٹر میں ایئر آفیسر انچارج پرسنل کے طور پر چارج سنبھالا ہے۔ ایئر مارشل کو 8 جون 1984 کو انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) میں فائٹر اسٹریم میں کمیشن ملا تھا۔ اپنے 37 سالہ کیریئر میں ایئر آفیسر نے آئی اے ایف کے ان ونیٹری میں مختلف طرح کے جنگی طیاروں پر آپریشنل فلائنگ سمیت 2900 گھنٹوں تک پرواز کی ہے۔

اپنے کیریئر کے دوران ایئر آفیسر نے بہت سی اہم تقرریوں پر رہ کر فرائض انجام دیے۔ وہ ایک فرنٹ لائن فائٹر اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر تھے اور انہوں نے ایک اہم فائٹر اڈہ کی کمانڈ کی تھی۔ ایئروائس مارشل کی حیثیت سے انہوں نے ایئر آفیسر کمانڈنگ ایڈوانس ہیڈ کوارٹرس، ہیڈ کوارٹر آئی ڈی ایس میں مربوط دفاعی اسٹاف کے اسسٹنٹ چیف کالج آف ایئر وارفیر کے کمانڈینٹ اور وزارت دفاع کے تحت نئے قائم کردہ فوجی امور کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری (ایئر) کے طور پر بھی فرائض انجام دیے۔

موجودہ تقرری سنبھالنے سے قبل ایئر مارشل کے طور پر وہ ایئر ہیڈکوارٹر میں ایئر اسٹاف کے ڈپٹی چیف تھے۔ ایئر مارشل ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن سے فارغ ہیں۔ یعنی انہوں نے وہاں سے اپنا کورس مکمل کیا ہے۔

ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ایئر مارشل کو کرگل اپرشن کے لئے 1999 میں مینشن ان – ڈس پیچجز اور 2021 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا تھا۔

 

***

U. No. 7427

(ش ح۔  ح ا۔ ع ر)



(Release ID: 1742106) Visitor Counter : 236


Read this release in: English , Hindi