وزارت دفاع

سمندر پار کارروائیوں کے لئے مشرقی بیڑے کے جہازوں کی تعیناتی

Posted On: 02 AUG 2021 7:46PM by PIB Delhi

بھارت کی مشرق نو از پالیسی کے مطابق اور دوست ملکوں کے ساتھ فوجی اشتراک کو وسعت دینے کے لئے بھارت کی بحریہ کے مشرقی بیڑے کی ٹاسک فورس اگست 2021 کے آغاز سے جنوب مشرقی ایشیا جنوبی چین کے سمندر اور مغربی بحرالکاہل کے سمندر وں میں 2 ماہ سے زیادہ کی مدت کے لئے اپنے بیڑے تعینات کرے گی۔بھارتی بحری جہاز وں کی تعیناتی سمندری علاقے میں بہتر بندوبست کو یقینی بنانے اور بھارت بحرالکاہل  ملکوں کے درمیان موجودہ رشتوں کو مضبوط کرنے کی سمت میں دوست ملکوں کے ساتھ یکجہتی کو  اُجاگر کرتی ہے ۔

 بھارتی  بحری ٹاسک فورس  تباہ کن گائیڈڈ میزائل رنوجے، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ شیوالک ، آبدوز شکن کوریٹ کیڈمیٹ اور گائیڈڈ میزائل کورویٹ کورا  پر مشتمل ہیں۔ باقی کے تین جہاز ہتھیاروں اور سینسر سے لیس ہیں۔ جسے دفاعی بحری جہازوں کے کارخانے کے ذریعہ ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے۔  بھارت بحرالکاہل خطے  میں تعیناتی کے دوران مذکورہ بحری جہاز ویتنامی پیپلز بحریہ ، جمہوریہ فلپائن  کی بحریہ ، جمہوریہ سنگاپور  کی بحریہ (سمبیکس) ، انڈونیشیا کی بحریہ (سمندر شکتی) اور رائل آسٹریلین بحریہ( اے یو ایس- انڈیکس) کے ساتھ باہمی بحری مشقوں میں حصہ لیں گے  اور یہ بحری جہاز مغربی بحرالکاہل میں جاپان کی  میری ٹائم  سیلف ڈیفنس فورس ، رائل آسٹریلین بحریہ  اور امریکہ کی بحریہ  کے ساتھ مالا بار 21 کثیر رخی مشقوں میں  بھی حصہ  لیں گے۔

بھارت کی بحریہ وزیراعظم کے ‘‘ خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی ’’ کے اقدام کو آگے بڑھاتے ہوئے بیرونی دوست ملکوں  کے ساتھ  مل کرباقاعدہ تعیناتی کا کام انجام دیتی ہے۔ مزید یہ کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ‘دوستی کے رشتوں  اور بین  الاقوامی تعاون کو تقویت حاصل ہوتی’ ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے بھارتی بحریہ  اور دوست ملکوں کے درمیان تال میل اور تعاون میں وسعت  حاصل ہوتی ہے، جو سمندری مفادات میں اور سمندر میں  آزادی کے عہد پر مبنی ہیں۔  بندرگاہ پر باضابطہ کارروائی کے علاوہ مذکورہ ٹاسک گروپ دوست ملکوں کی   بحریہ کے ساتھ دوستانہ تال میل قائم کرے گا تاکہ جہاز رانی سےمتعلق سرگرمیوں کومنعقد کرنے میں فوجی تعلقات قائم  کئے جاسکیں  اور باہمی رابطہ قائم ہوسکے۔

 

  

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

(ش ح۔ش ر۔ ف ر  (

U-7394



(Release ID: 1741854) Visitor Counter : 283


Read this release in: English , Hindi