بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
قومی ایس سی /ایس ٹی حب کا نفاذ
Posted On:
02 AUG 2021 4:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 02اگست ، 2021
نیشنل ایس سی/ایس ٹی حب (این ایس ایس ایچ) نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی) کے ذریعے اس وزارت کے تحت ایک پی ایس یو کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ ایس سی/ایس ٹی تاجروں کو پیشہ ورانہ مدد فراہم کی جا سکے تاکہ بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کے تحت ذمہ داریوں کو پورا کیا جا سکے ، قابل اطلاق کاروباری طریقوں کو اپنائیں اور ایس سی/ایس ٹی آبادی کے درمیان "انٹرپرائز کلچر" کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ اسٹینڈ اپ انڈیا اقدام کا فائدہ اٹھائیں۔حب کے تحت متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں اسپیشل کریڈٹ لنکڈ کیپیٹل سب سڈی اسکیم (ایس سی ایل سی ایس ایس)،اسپیشل مارکیٹنگ اسسٹنس اسکیم (ایس ایم اے ایس)،سنگل پوائنٹ رجسٹریشن اسکیم (ایس پی آر ایس)،صلاحیت بڑھانے کے پروگرام، بینک گارنٹی چارجزکی ادائیگی اور بینک قرض شامل ہیں۔پروسیسنگ چارجز مختلف این اے بی ایل سے منظورشدہ لیبوریٹریو ں کے ٹیسٹنگ چارجز فیس وغیرہ ،مزید یہ کہ ایس سی ایس کاروباری حضرات کو رہنمائی اور ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرنے کےلئے ملک بھر میں 15قومی ایس سی /ایس ٹی حب دفاتر(این ایس ایس ایچ اوز) قائم کئے گئے ہیں۔ یہ این ایس ایس ایچ اوز ایس سی –ایس ٹی ایم ایس ایز کو بڈ پارٹی سپیشن ،فناس کی سہولت ،اسپیشل وینڈر کے ترقی پروگرام شراکت داری،سی پی ایس ای کنیکٹ،ای –ٹینڈر ٹریننگز اور جی ای ایم ادیم رجسٹریشن وغیرہ پر نیکنیکل سپورٹ کی پیش کش کرتے ہیں۔
(رقم کروڑ میں )
سال
|
فنڈ مختص
|
کُل فنڈ ریلیزڈ
|
این ای آر کےلئے فنڈ ریلیزڈ
|
بی ای
|
آر ای
|
2018-19
|
93.96
|
78.30
|
77.78
|
5.01
|
2019-20
|
121.69
|
80.00
|
79.65
|
10.00
|
2020-21
|
150.00
|
120.00
|
120.00
|
0.05
|
این ایس ایس ایچ کی صلاحیت بڑھانے کے پروگرام کے تحت ، 26،360 ایس سی/ایس ٹی امیدواروں کو ملک کے مختلف علاقوں میں تربیت دی گئی ہے۔ یہ اسکیم ایس سی/ایس ٹی تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے موثر رہی ہے اور عوامی خریداری کے عمل میں ان کی شرکت کو بڑھایا ہے۔ این ایس ایس ایچ کے نفاذ کے بعد سےایس سی –ایس ٹی ایم ایس ای کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایس سی/ایس ٹی کی ملکیت والے ایم ایس ای سے خریداری کی نگرانی ایم ایس ایم ای سمبندھ پورٹل (08.12.2017 کو لا نچ کیا گیا) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ پچھلے چار برسون اور رواں سال کے دوران سی پی ایس ای کے ذریعہ ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ای سے کی گئی خریداری کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
(رقم کروڑ میں )
سال
|
ایس سی –ایس ٹی ایم ایس ای کی خریداری
|
2017-18
|
544.45
|
2018-19
|
824.71
|
2019-20
|
692.88
|
2020-21
|
753.97
|
2021-22*
|
123.64
|
27.07.2021 تک ۔۔۔۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے دی ہے۔
ش ح ۔ا م۔رب۔
U:7379
(Release ID: 1741737)
Visitor Counter : 197