بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی کو دھام پور بایوآرگینکس لمٹیڈ(ڈی بی او ایل)کی جانب سے دھام پور شوگر ملز لمٹیڈ (ڈی ایس ایم ایل) کی کچھ اکائیوں کو گرین چینل کے ذریعے تحویل میں لینے کی نوٹس موصول ہوئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JUL 2021 5:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30؍جولائی2021:
ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)کو مسابقتی قانون کی دفعہ 6 کی ذیلی دفعہ(2)اور ساتھ میں پڑھے جانے والےے ہندوستانی مسابقتی کمیشن (کاروبار کو چلانے سے متعلق لین دین کا عمل)ایکٹ2011(کاروباری ضابطہ)کے 5اے کے تحت گرین چینل نوٹس موصول ہوئی ہے۔ اس طرح کی نوٹس کو منظور شدہ تسلیم کیاجاتاہے۔
دھام پور بایو آرگینکس لمٹیڈ(ڈی بی او ایل)کے ذریعے دھام پور شوگر ملز لمٹیڈ (ڈی ایس ایم ایل)کی کچھ اکائیوں کو تحویل میں لینے کا عمل اِٹر کنکٹیڈ اسٹیپس سریز کے تحت ہوا ہے۔
ڈی ایس ایم ایل ایک لسٹڈ کمپنی ہے، جو کمپنی قانون 2013 کے التزامات کے تحت شیئرز کے ذریعے محدود ہے۔موجودہ وقت میں ڈی ایس ایم ایل کی اترپردیش میں 5مینوفیکچرنگ اکائیاں ہیں۔ ڈی ایس ایم ایل نے مختلف صلاحیتوں کے ساتھ چینی ، بجلی، صنعتی شراب ، ایتھینول، کیمیکل اور پینے لائق شراب کی پیداواری کی سہولتیں ہیں۔ڈی ایس ایم ایل کے ایکوٹی شیئر اسٹاک ایکسچینجوں میں فہرست بند ہیں۔
ڈی بی او ایل شیئر بازار میں فہرست بند ایک کمپنی ہے، جو کمپنی قانون 2013 کے التزامات کے تحت مخصوص شیئر کے ذریعے محدود ہے۔ موجودہ وقت میں ڈی بی او ایل کے تمام شیئر ڈی ایس ایم ایل اور اس کے نامزدہ کردہ افراد کے پاس ہیں۔ایسے میں ڈی بی او ایل ، ڈی ایس ایم ایل کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے۔ ڈی بی او ایل میں بھی ڈی ایس ایم ایل کی طرح چینی، بجلی، صنعتی شراب، ایتھینول، کیمیکل اور پینے کے لائق شراب تیار کی جاتی ہے۔حالانکہ موجود وقت میں ڈی بی او ایل کو چلانا ابھی باقی ہے۔مجوزہ انضمام کی مختصر تفصیل اس لنک پر دستیاب ہے:
https://www.cci.gov.in/sites/default/files/notice_order_summary_doc/C-2021-07-854.pdf
[اشتراک کو جائز بنانے کے قانون 5اے کے ساتھ پڑھے جانے والے ایکٹ کی دفعہ 6 کی ذیلی دفعہ (2)کے تحت فائلنگ (یعنی گرین چینل کے تحت مجوزہ انضمام کو منظوری دینے کے لئے نوٹس)کو فائلنگ اور اُس کی وصولیابی پر منظور شدہ مانا جائے گا۔]
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7289)
(ریلیز آئی ڈی: 1741198)
وزیٹر کاؤنٹر : 157