بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی کو او ایم ای آر ایس انفراسٹرکچرایشیاء ہولڈنگز پرائیویٹ لمٹیڈ کی جانب سے گرین چینل کے تحت ایزیور پاور گلوبل لمٹیڈ کی 19.36فیصد حصے داری اس کے موجودہ شیئر ہولڈرز سے تحویل میں لینے کے لئے نوٹس موصول ہوئی

Posted On: 30 JUL 2021 5:51PM by PIB Delhi

 نئی دہلی،30؍جولائی2021:

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)کو مسابقتی قانون کی دفعہ 6 کی ذیلی دفعہ(2)اور ساتھ میں پڑھے جانے والےے ہندوستانی مسابقتی کمیشن (کاروبار کو چلانے سے متعلق لین دین کا عمل)ایکٹ2011(کاروباری ضابطہ)کے 5اے کے تحت گرین چینل نوٹس موصول ہوئی ہے۔ اس طرح کی نوٹس کو منظور شدہ تسلیم کیاجاتاہے۔

مجوزہ لین دین او ایم ای آر ایس انفراسٹرکچر ایشیا ء ہولڈنگز پرائیویٹ لمٹیڈ (خریدار)کے ذریعے ایزیور پاور گلوبل لمٹیڈ(ہدف)کی تقریباً 19.36فیصد شیئر حصے داری کے اس کے موجودہ شیئر ہولڈرز سے تحویل میں لینے سے متعلق ہے۔

خریدار او ایم ای آر ایس ایڈمنسٹریشن کارپوریشن (او اے سی)کی سرمایہ کاری کرنے والی اکائی ہے۔او اے سی اونٹاریو میونسپل امپلائز ریٹائرمنٹ سسٹم (ای ایم ای آر ایس)پرائمری پنشن پلان کی ٹرسٹی ہے اور اس کے تحت آنے والے پنشن فنڈ کی ٹرسٹی ہے۔ او ایم ای آر ایس کنیڈا کے سب سے بڑے فائدےمند پنشن منصوبوں میں سے ایک ہے۔یہ ایک متحدہ طور سے کفالتی پنشن منصوبہ ہے، جس میں بڑے شہروں سے لے کر مقامی ایجنسیوں سے آنے والے 1000حصے دار ملازمین ہیں اور 5 لاکھ سے زیادہ سرگرم معطل شدہ اور سبکدوش ممبرہیں۔ او ایم ای آر ایس کے ممبروں میں اونٹیریو، کنیڈا کی میونسپلٹیاں۔ اسکول بورڈ، مقامی بورڈ، ٹرانجسٹ سسٹم، بجلی کمپنیاں،ایمرجنسی خدمات اور اطفال کی مدد کرنے والی کمیٹیوں وغیرہ کے یونین اور غیر یونین ملازمین شامل ہیں۔

مذکورہ کمپنی ہندوستان میں سولر بجلی کی پیداوار اور فروخت کے کام سے جڑی ہوئی ہے۔اُسے گاہکوں میں خاص طور سے ہندوستان کی مرکزی اور ریاستی سرکار کی کمپنیاں اور کاروباری اکائیاں شامل ہیں۔

مجوزہ انضمام کی مختصر تفصیل یہاں دستیاب ہے:

http://cci.gov.in/sites/default/files/notice_order_summary_doc/C-2021-07-858.pdf

[اشتراک کو جائز بنانے کے  قانون 5اے کے ساتھ پڑھے جانے والے ایکٹ کی دفعہ 6 کی ذیلی دفعہ (2)کے تحت فائلنگ (یعنی گرین چینل کے تحت مجوزہ انضمام کو منظوری دینے کے لئے نوٹس)کو فائلنگ اور اُس کی وصولیابی پر منظور شدہ مانا جائے گا۔]

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7290) 



(Release ID: 1741197) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi