ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ کہ آئی ایم ڈی موسم کی صحیح پیش گوئی کے سلسلے میں بہتری لانے کی لگاتار کوشش کر رہا ہے


انہوں نے کہا کہ امنگ، موسم ، میگھ دوت اور دامنی جیسے موبائل ایپ نے بھارت میں عام آدمی کے لیے موسم سے متعلق پیش گوئی کے میدان میں انقلاب پیدا کیاہے

Posted On: 30 JUL 2021 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30جولائی ،2021   /  سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ بھارت کا محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) ملک میں قدرتی آفات کا پہلے سے پتہ لگانے کے لیے مانیٹرنگ خدمات کے ساتھ ساتھ موسم کی صحیح پیش گوئی کے سلسلے میں موثر طور پر کام کاج کر رہا ہے۔  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں میں آئی ایم ڈی موسم کی صحیح پیش گوئی کرنے کے میدان میں لگاتار بہتری کر رہا ہے۔

وزیر موصوف نے لوک سبھا کو بتایا کہ آئی ایم ڈی نے تازہ ترین آلات اور ٹکنالوجی پر مبنی موسم کی پیش گوئی اور وارننگ خدمات فراہم کرنے میں بہتری لانے کے لیے حالیہ برسوں میں مختلف اقدامات کیے ہیں۔  2020 میں آئی ایم ڈی نے اپنی سات خدمات شروع کی تھیں (تازہ ترین موسم، ناؤ کاسٹ، شہر کے بارے میں پیش گوئی، بارش کی معلومات، سیاحتی پیش گوئی، وارننگ اور طوفان) یہ خدمات عوامی استعمال کے لیے امنگ موبائل ایپ کے ذریعے شروع کی ہیں۔

اس کے علاوہ 2020 میں آئی ایم ڈی نے موسم کی پیش گوئی کے لیے موبائل ایپ موسم زرعی مشورے کے لیے میگھ دوت اور بجلی سے متعلق الرٹ کے لیے دامنی ایپ تیار کیے تھے۔

نومبر 2020 کے بعد سے آئی ایم ڈی نے موسم سرما سے متعلق ایک خصوصی بلیٹن جاری کرنا شروع کیا۔ جس میں سرد لہر اور سرد دن سے متعلق موسم کے حالیہ منظر نامے کے ساتھ ساتھ موسم کے خراب حالات کے لیے پانچ دن تک کی کلر کوٹڈ وارننگ کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت ہند نے طوفان کے خطرے سے نمٹنے کا قومی پروجیکٹ (این سی آر ایم پی) شروع کیا۔  اس پروجیکٹ کا عمومی مقصد مناسب ڈھانچہ جاتی اور غیر ڈھانچہ جاتی اقدامات کرنےتھے تاکہ بھارت کے ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سمندری طوفان کے اثرات سے نمٹا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

7281U –


(Release ID: 1741078)
Read this release in: English , Hindi