خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پی ایم ایف ایم ای

Posted On: 30 JUL 2021 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی: 30 جولائی 2021: مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کی پی ایم فارمولائزیشن کا آغاز کیا ہے جو ملک میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری معاونت فراہم کرے گی۔ یہ اسکیم 2020-21 سے 2024-25 تک پانچ سال کی مدت کے لیے 10,000 کروڑ روپے کے مختص بجٹ سے کام کر رہی ہے۔ موجودہ صنعتی یونٹوں کی اپ گریڈیشن یا نئے مائیکرو یونٹس کے قیام کے لیے 35 فیصد گرانٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپےکی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس اسکیم میں سیلف ہیلپ گروپس/زرعی پروڈیوسر اداروں/کوآپریٹوز کے فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو 35 فیصد پر کریڈٹ لنکڈ سبسڈی، سیڈ کیپیٹل فار سیلف ہیلپ گروپس، انکیوبیشن سینٹر، کامن انفراسٹرکچر، مارکیٹنگ اور برانڈنگ اور صلاحیت سازی کے لیے بھی معاونت فراہم کرنے کا التزام ہے۔ 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو کریڈٹ لنکڈ سبسڈی، صلاحیت سازی اور مارکیٹنگ اور برانڈنگ سپورٹ کے ساتھ براہ راست مدد فراہم کی جائے گی۔

2020-21 میں 398.69 کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے میں اخراجات لیٹر آف اتھارائزیشن سمیت 398.43 کروڑ روپے تھے۔ 2021-22 کے بجٹ کا تخمینہ 500 کروڑ روپے ہے اور اب تک 104.80 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

مرکزی حکومت اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے نئی مرکزی سرپرستی والی اسکیم کے نفاذ کے لیے متعدد ابتدائی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں ادارہ جاتی میکنزم، مائیکرو انٹرپرائزز کی معاونت کے لیے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنا، تربیتی ڈھانچے کی تیاری، مختلف سطحوں پر ٹرینرز کی تربیت، اسکیم میں بینکوں کی شمولیت شامل ہیں تاکہ مائیکرو یونٹوں کی اپ گریڈیشن، ان کی معاونت کے لیے اسکیم کے تحت مائیکرو یونٹوں کی شناخت اور اپ گریڈیشن کا کریڈٹ دیا جاسکے۔

اس اسکیم کے کام یاب نفاذ کے لیے وزارت اور ریاستوں کے نوڈل محکموں کی مدد کے لیے نیشنل پروگرام مینجمنٹ یونٹ اور اسٹیٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ ملک کے 707 اضلاع کے لیے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) کی منظوری دی گئی ہے جو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سفارشات پر مبنی ہے۔ صلاحیت سازی کے جز کے تحت تربیت کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچہ، بشمول فوڈ پروسیسنگ کے موجودہ مائیکرو یونٹس کے لیے اہل خصوصی کورسز، کورس مواد کی تیاری، ویڈیوز، پریزنٹیشن اور تربیت، ماسٹر ٹرینرز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ضلعی سطح کے ٹرینرز کو مائیکرو انٹرپرائزز، ان کے ملازمین، سیلف ہیلپ گروپوں کے ارکان وغیرہ کو تربیت فراہم کرنے کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔ کرشی وگیان کیندروں، فوڈ پروسیسنگ کالجوں اورریاستوں کے دیگر اداروں کو تربیت کے استعمال کے لیے مائیکرو یونٹس اور پروسیسنگ لائنیں فراہم کرنے کے لیے انکیوبیشن مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔ فوڈ پروسیسنگ والے قومی سطح کے تحقیقی اداروں کو صلاحیت سازی، انکیوبیشن مراکز اور اسکیم تحقیقی سرگرمیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ درخواستوں کی آن لائن فائلنگ کے لیے ایم آئی ایس تیار کیا گیا ہے اور اسے شروع کردیا گیا ہے۔ درخواست دہندگان درخواستیں داخل کر رہے ہیں جن کی ضلعی سطح پر جانچ کی جارہی ہے اور کریڈٹ کی منظوری کے لیے بینکوں کو سفارش کی جارہی ہے۔

اس اسکیم کے فوائد کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ماہانہ ای نیوز لیٹرز، سوشل میڈیا مہمات، او ڈی او پی ویبینارز، ورکشاپس، سکسیس اسٹوریز کا سلسلہ وغیرہ جیسی متعدد سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

یہ اطلاع فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

---

U. No. 7247

(ش ح - ع ا - ع ر)



(Release ID: 1741017) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Punjabi