جل شکتی وزارت

آبی ذخائر کا خشک ہوجانا

Posted On: 29 JUL 2021 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی29؍جولائی:جل شکتی کی وزارت کے تحت گنگاکی صفائی سے متعلق قومی مشن نے 2020میں معیارسے متعلق بھارت کی کاؤنسل  )کیو سی آئی ) کو گنگا کے طاس کے علاقے میں آبی ذخائر کے سروے کی ذمہ داری سپرد کی ہے ۔ اس مطالعہ کا مقصد اترپردیش ، اتراکھنڈ ، بہار، جھارکھنڈ اورمغربی بنگال  کے گنگا سے متصل (31) ضلعوں (3189گاؤوں ) میں تمام آبی وذخائر کی نقش بندی کرنا ہے تاکہ ان آبی ذخائر  کو بہتربنایاجاسکے یا ان کی ازسرنوتجدید کی جاسکے جو یاتوخشک ہوگئے ہیں یا اپنی مکمل گنجائش سے کم استعمال ہورہے ہیں ۔

اس مطالعہ کی بدولت ملک کے درج بالا خطوں میں آبی ذخائر سے متعلق صورت حال کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل ہوسکے گی۔

آبی ذخائر کی کل تعداد معلوم کرنے ، ان کے تحفظ اورپانی کی سطح کو بہتربنانے وزارت کے ذریعہ اس سلسلے میں باضابطہ ایڈوائزری کے ساتھ ساتھ غیررسمی ایڈوائزری ، مختلف ریاستی سرکاروں کو مختلف موقعوں پرجاری کی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ وزارت اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں کی کوششوں کی بھی  درج ذیل تفصیلات کے مطابق تکمیل کرتی ہے :

  1. یہ وزارت وقتافوقتا چھوٹی آبپاشی کا سروے کرتی ہے ، جس کے تحت ملک میں آبی ذخائر سے متعلق معلومات اکٹھاکی جاتی ہیں ۔ تازہ ترین شماری کے مطابق ملک کے دیہی علاقوں میں 516303آبی ذخائر ہیں ۔ ان میں سے 53396آبی ذخائر کا، پانی کی عدم دستیابی ، تہ نشین ریت اورپانی میں شوریدگی یاکھارہ پن جیسے مختلف وجوہات کی بنا پر استعمال نہیں کیاجارہاہے ۔
  2. اس اسکیم کے تحت جل شکتی کی وزارت آبی وذخائر کی بحالی کی غرض سے مرکزی امداد فراہم کرتی ہے ۔

‘‘پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا – ہرکھیت کو پانی ( پی ایم کے ایس وائی –ایچ کے کے پی) کاایک عنصر ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد موجودہ آبی ذخائر کو بہتربناکراور ان کو سابقہ حالت میں بحال کرکے آبپاشی سے متعلق ختم ہوچکے امکانات کو پھرسے حاصل کرنا ہے۔

جل شکتی اورخوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق صنعت کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ۔

****************

 

ش ح۔ ع م ۔ع آ

U NO. 7222



(Release ID: 1740637) Visitor Counter : 163


Read this release in: Telugu , English