بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی، چھوٹی، اوسط درجہ کی صنعتوں کےلئے عالمی سطح کی مارکیٹ
Posted On:
29 JUL 2021 3:07PM by PIB Delhi
تمام ریاستوں میں قائم اپنے ایم ایس ایم ای ترقیاتی اداروں (ڈی آئی) کے ذریعہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت ان صنعتوں کو ڈومیسٹک، ٹیرف ایریا (ڈی ٹی اے) اور خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) سے برامدات کرنے کے لئے سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے، بہت چھوٹی، چھوٹی، اور اوسط درجہ کی صنعتوں کو ایک معقول امداد فراہم کرانے، اس کے علاوہ ایکسپورٹ پروموشن کاؤنسلس، کاموڈیٹی بورڈس وغیرہ کے ساتھ رابطے قائم کرانے کے لئے 52 برآمداتی سہولیات کے مراکز (ای ایف سی) قائم کئے گئے ہیں۔ مزید برآں حکومت نے ایم ایس ایم ای کے زمرہ کے تحت خوردہ اور تھوک کی تجارتوں کو شامل کرلیا ہے جس سے انہیں پرائریٹی سیکٹر لینڈنگ (پی ایس ایل) کے لئے اہل بنایا جاسکے۔
دنیا بھر میں گاہکوں تک ایم ایس ایم ای کو رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنے کی غرض سے وزارت بین الاقوامی تعاون منصوبہ (آئی سی ایس)پر عمل درآمد کررہی ہے جس کے ذریعہ بین الاقوامی تجارتی نمائشوں، تجارتی میلوں، خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان میٹنگوں وغیرہ میں ایم ایس ایم ایز کی شرکت کے لئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ ایم ایس ایم ایز کی، عالمی بازار میں ان کے کاروبار کو پھیلانے میں مدد کرنے کے لئے وزارت ان کو ٹکنالوجی میں بہتری ، ہنرمندی کی ترقی، معیار کی توثیق وغیرہ کی فراہمی کے ذریعہ بہت سی دیگر اسکیموں پر بھی عمل درآمدکر رہی ہے۔ مزید برآں غیر ملکی تجارت ڈائرکٹریٹ جنرل( ڈی جی ایف ٹی)، غیر ملکی تجارت کی پیچیدگیوں اور سود کی یکساں کاری اسکیم (آئی ای ایس ) کے بارے میں نئے اور طاقتور کاروباریوں کی نگرانی کرنے کےلئے ‘نریات بندھواسکیم’ (این بی ایس) جیسے منصوبوں پر عمل کررہی ہے جس کا مقصد سامان کے جہاز میں لدان سے پہلے اور لدان کے بعد کی سرگرمیوں کے لئے روپے کی شکل میں سستے قرضہ جات مہیا کرانا ہے، جس میں 5 فیصد امدادی شرحوں کے ساتھ ایم ایس ایم ایز کے لئے تمام ٹیرف لائنز کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
یہ اطلاع آج لوک سبھا میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے ایک تحریری جواب میں دی۔
******
U-NO.7224
ش ح ۔س ب۔رض
(Release ID: 1740612)
Visitor Counter : 197