وزارت دفاع
ہیڈکوارٹرس ٹریننگ کمانڈ –آئی اے ایف کے مقام پرکمانڈروں کی کانفرنس کا انعقاد
Posted On:
29 JUL 2021 9:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی29؍جولائی:ایئرچیف مارشل آرکے ایس بھدوریا ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایم ، اے ڈی سی ، چیف آف ایئراسٹاف (سی اے ایس ) نے ٹریننگ کمانڈ کمانڈرس کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ہیڈکوارٹرس ٹریننگ کمانڈبینگلورو کادورہ کیا ۔ یہ کانفرنس 28اور29جولائی کو منعقد ہوئی تھی ۔
ہیڈکوارٹرس پہنچنے پر ایئرمارشل آرڈی ماتھر ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، ایئرآفیسر کمانڈنگ –ان –چیف ٹریننگ کمانڈنے سی اے ایس کا استقبال کیا۔ سی اے ایس کو ہیڈکوارٹرس پرگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔
کمانڈ رس سے اپنے خطاب میں چیف آف ایئراسٹاف سی اے ایس نے بھارتی فضائیہ کے سپرد کئے گئے تمام کارروائی جاتی اہم کاموں کو انجام دینے کی غرض سے چوکس اورپراعتماد کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ چیف آف ایئراسٹاف نے کووڈ -19عالمی وباء کی دوسری لہرکی وجہ سے درپیش شدید رکاوٹوں کے باوجود ٹریننگ سے متعلق عزائم کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے مقصد سے ٹریننگ کمانڈ کے تحت تمام ٹریننگ اکیڈمیوں اوراسٹیشنوں کے ذریعہ کی گئی سخت محنت کی ستائش کی ۔ انھوں نے بین الاقوامی تقریب ‘‘ایروانڈیا -21’’کے انعقاد کے دوران اوراس سال فروری کے مہینے میں یلاہنکا کے مقام پرمنعقد چیف آف ایئراسٹاف کو نکلیو کے دوران کمانڈ کے ہوائی جانبازوں کے پیشہ ورانہ لیاقت کے مظاہرہ کی بھی ستائش کی۔
چیف آف ایئراسٹاف نے اس موقع پروصول کنندہ اہلکاروں کو ‘‘بیسٹ اسٹیشن ’’ ٹرافیاں پیش کیں اور اپنے اختتامی کلمات میں کمانڈروں پرزوردیا کہ وہ نوجوان مرد اورخواتین کو ان کے تشکیل سالوں میں بہترین طورپرتیارکرکے ، ایک مضبوط بنیاد قائم کرنے کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔
****************
ش ح۔ع م۔ ع آ
U NO. 7218
(Release ID: 1740611)
Visitor Counter : 145