بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

قومی آبی گزرگاہ-1 کا راستہ

Posted On: 29 JUL 2021 3:08PM by PIB Delhi

قومی آبی گزر گاہ-1 (NW-1) کا پھیلاؤ سلطان گنج-کہلگاؤں گینگیٹک ڈولفن سینکچری (وی جی ڈی ایس) سے ہو کر گزرتا ہے۔

انڈین واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) ورلڈ بینک کی تکنیکی اور سرمایہ کاری کی مدد سے جل مارگ وکاس پروجیکٹ (جے ایم وی پی) کے ذریعے قومی آبی گزرگاہ -1 کے ہلدیہ-وارانسی اسٹریچ کو ترقی دے رہی ہے۔

محفوظ بحری سرگرمیوں اور ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، آئی ڈبلیو اے آئی نے قومی آبی گزر گاہ-1 پر ایک جامع ماحولیاتی اور سماجی اثرات کی تشخیص (ESIA) کا مطالعہ کیا جس میں وی جی ڈی ایس کے تحت آنے والے حصے بھی شامل ہیں۔ ماحولیاتی امپیکٹ اسسمنٹ (EIA) کی رپورٹوں میں گینگاٹک ڈولفنز اور وکرمشیلا گینگاٹک ڈولفن سینکچوریری، بھاگل پور کے حوالے سے اثرات کی تشخیص بھی شامل ہے۔

ڈولفن اور دیگر آبی جانوروں کے محفوظ علاقوں سمیت NW-1 میں محفوظ بحری سرگرمیوں کے لیے حفاظتی اقدامات

  • پروپیلر سے پیدا ہونے والے شور کو کم کرنے کے لیے وکرمشیلا گینگاٹک ڈولفن سینکچری (وی جی ڈی ایس) کے علاقے میں جہازوں کی رفتار 2.7 ناٹ تک محدود ہوگی۔
  • ڈولفن کو پیش آنے والے حادثات کو کم سے کم کرنے کے لیے جہازوں میں پروپیلر گارڈ اور ڈولفن ڈیفلیٹر لگائے جائیں گے۔
  • جہازوں کو پینٹ کرنے کے لیے غیر زہریلے اور غیر ٹی بی ٹی پینٹ کا استعمال۔
  • آبی حیات میں خلل کو کم کرنے کے لیے جہازوں کی نقل و حرکت مخصوص راستے تک محدود ہوگی۔
  • اگر کوئی آبی جانور/ ڈولفن نظر آتا ہے، تو پھر سائرن / سگنلز کے ذریعہ اسے دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7202



(Release ID: 1740580) Visitor Counter : 117


Read this release in: English