بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

اندرون ملک جہاز رانی

Posted On: 29 JUL 2021 3:09PM by PIB Delhi

قومی آبی گزر گاہ-1 (NW-1) (الہ آباد سے ہلدیہ تک گنگا-بھاگیرتھی-ہگلی دریائی نظام)، NW-2 (دریائے برہمپتر ڈھبری سے سادیا تک)، NW-3 (مغربی ساحلی نہر کوٹہ پورم سے کولم کے ساتھ ساتھ صنعت منڈل اور چمپکرہ کینال) کو فیئر وے، نیویگیشنل ایڈز، اور ٹرمینلز کے ساتھ پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے جس میں سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے میکانی سامان ہینڈلنگ کی سہولیات موجود ہیں۔ یہ آبی گزر گاہیں آپریشنل ہیں اور جہاز ان قومی آبی گزر گاہوں پر چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، NW-10 (دریائے امبا)، NW-68 (دریائے مانڈوی)، NW-73 (دریائے نرمدا)، NW-83 (راجپوری کریک)، NW-85 (ریواڈنڈا کریک-کنڈلیکا ریور سسٹم)، NW-91 (شاستری ندی-جیگڑ کریک سسٹم)، NW-97 (سندر بن واٹر وے)، NW-100 (دریائے تاپی) اور NW-111 (دریائے زواری) بھی کام کر رہے ہیں۔

آبی گزرگاہ کی بحالی کی نگرانی باقاعدگی سے ہائیڈرو گرافک سروے اور چینل معائنہ کے ذریعے علاقائی ڈائریکٹوریٹس کی طرف سے کی جاتی ہے جو NWs کے ساتھ واقع ذیلی علاقائی دفاتر کے تعاون سے چلتی ہے۔ پندرہ روزہ ہائڈروگرافک سروے کیے جاتے ہیں تاکہ سال بھر محفوظ بحری جہاز رانی کے لیے چینلز میں دستیاب گہرائی اور ممکنہ ساحل کی تشکیل کا تعین کیا جا سکے۔

دریائی انفارمیشن سسٹم (آر آئ ایس) کا مقصد آبی گزر گاہ آپریٹروں اور صارفین کے مابین اندرون ملک جہاز رانی میں ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے معلومات کے تبادلے کو ہموار کرنا ہے۔

ریاست کیرالہ میں NW-3 پر ان لینڈ نیوی گیشن کی ترقی کے لیے مندرجہ ذیل منصوبوں کو IWAI نے منظوری دی تھی:

(i) تھریکناپوزا میں NW-3 پر 38 کروڑ روپے کی لاگت سے موجودہ نیویگیشنل لاک کی تعمیر / ترمیم کی منظوری دی گئی ہے اور یہ کام محکمہ آبپاشی، حکومت کیرالہ کو سونپا گیا ہے۔ ڈپازٹ کی بنیاد پر کاموں کو انجام دینے کے لیے کیرالہ کے اندرون بحری جہاز ڈائریکٹوریٹ کو 33 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

(ii) کوولتھوتم میں چاورا کے قریب NW-3 پر آئی ڈبلیو اے آئی اور کیرالہ منرلز اینڈ میٹلز لمیٹڈ (کے ایم ایم ایل)، چاورا (حکومت کیرالہ کے تحت) کے درمیان (50:50) لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر 5.75 کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ اوور برج کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

آئی ڈبلیو اے آئی جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے تمام کوششیں کر رہا ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7201



(Release ID: 1740579) Visitor Counter : 111


Read this release in: English