شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
بیرونی امداد والے منصوبے
Posted On:
29 JUL 2021 3:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی 29 جولائی 2021:شمال مشرق خطے میں وزارت کے زیر انتظام غیر ملکی / بیرونی امداد والے ترقیاتی منصوبوں اور ان منصوبوں میں شامل بیرونی تنظیموں واداروں کی تفصیلات:۔
اس وقت صرف ایک پروجیکٹ۔ شمال مشرق سڑک سیکٹر ترقیاتی اسکیم بیرونی امداد والا پروجیکٹ (جو پہلے شمال مشرقی ریاستوں کی سڑک سرمایہ کاری پروگرام کے نام سے جانا جاتا تھا) شمال مشرق خطے کی ترقی کی وزارت کے زیر اہتمام زیر عمل ہے۔ اس منظوبے کی مجموعی لاگت 2144.56 کروڑ روپے ہے۔ جس میں 200 ملین امریکی ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے لگائے ہیں جو کہ بیرونی تنظیم ہے۔
اس پروجیکٹ کے تحت 433.7 کلو میٹر طویل سڑک کا معیار بہتر بنانا اور اس کی تعمیر شامل ہے۔ اس میں بارہ سڑکوں کے ذیلی پروجیکٹ بشمول چھ شمال مشرقی ریاستوں۔ آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، تریپورہ اور سکم میں پانچ پلوں کی تعمیر کا کام شامل ہے۔ بارہ ذیلی پروجیکٹوں میں سے گیارہ ذیلی پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ تریپورہ میں اورے پور سے میلا گھر تک کا سڑک پروجیکٹ ستمبر 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔
پروجیکٹ کی جامع نگرانی اور اس کے جائزے کے لئے طریقہ کار خود پروجیکٹ ڈیزائن میں ہی موجود ہے۔اس میں کارکردگی کے ساتھ ساتھ ، وسط مدتی اور پروجیکٹ کے بعد کی جانچ اور جائزے کے لئے ساتھ ہی پروجیکٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کی گنجائش موجود ہے۔ ریاستی حکومتوں کی پروجیکٹ عمل آوری یونٹوں(PIU) بھی سہ ماہی پیش رفت رپورٹ سونپتی ہیں جنہیں فنڈ دینے والے ادارے (ADB) کو بھیجا جاتا ہے۔ وزارت میں پروجیکٹ کی نگراں یونٹ قائم کی گئی ہے اور پروجیکٹ کا باقاعدہ طور پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ پروجیکٹ کے مقام پر جانچ ٹیمیں بذات خود جائزہ لیتی ہیں جن میں وزارت، ADB اور ریاستی سرکار کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔
****
ش ح۔ رف ۔ س ا
U. No: 7177
(Release ID: 1740565)
Visitor Counter : 124