جل شکتی وزارت

شہری علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح

Posted On: 29 JUL 2021 6:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  ، 29 جولائی  ، 2021

 

سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) کنوؤں کی نگرانی کے ایک نیٹ ورک کے ذریعہ  وقتاً فوقتاً ملک بھر میں  علاقوں کی بنیاد پر شہری  علاقوں سمیت زیر زمین پانی کی سطح  کی نگرانی کرتا ہے۔ نومبر 2020 کے دوران،ملک میں شہری علاقوں میں پانی کی سطح کی گہرائی زمینی سطح (ایم بی جی ایل)سے نیچے 2.0 ایم بی جی ایل سے لے کر 10.00 ایم بی جی ایل تک ہے۔اس کے علاوہ کچھ شہری علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح (40.00ایم بی جی ایل سے زیادہ ) بھی دیکھی گئی ہے۔اس سلسلے میں ریاست کے مطابق تفصیلات ضمیمہ ایک میں دی گئی ہے۔

پانی کی سطح میں سالانہ تبدیلی کا اندازہ لگانے کےلئے ،نومبر 2020 کے دوران  شہری علاقوں میں سی جی ڈبلیو بی کے ذریعہ جمع کردہ اعدادو شمار کا موازنہ نومبر 2019 کے ساتھ کیا گیا ہے۔آبی سطح کے اعدادو شمار کے تجزیہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نگرانی کی جانے والی تقریباً 51فیصد کنوؤں کے زیر زمین پانی میں کمی واقع ہوئی ہے،یہ سطحیں زیادہ تر2.0-0.0 کی حد میں ہیں۔کچھ شہروں میں 4.0 میٹر سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی ہے ۔مزید یہ کہ تجزیہ شدہ کنوؤں میں بھی 48.6 فیصد زیر زمین پانی کی سطح میں اضافے کا مشاہدہ کیا گیا ہے،جن میں سے 39کنوؤں میں 2.0-0.0 میٹر کی حدود میں زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔اس حوالے سے تقابلی تفصیلات ضمیمہ دی گئی ہیں۔

یہ معلومات جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7208



(Release ID: 1740555) Visitor Counter : 91


Read this release in: English