ریلوے کی وزارت

ٹرینوں میں کیٹرنگ اور ریزرویشن سسٹم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUL 2021 4:40PM by PIB Delhi

ٹرینوں میں کیٹرنگ خدمات کی فراہمی انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی جانب سے پینٹری کاروں، ٹرین سائیڈ وینڈنگ اور اسٹیشنوں پر دستیاب جامد اکائیوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، مسافروں کو ای-کیٹرنگ کے ذریعہ اپنی پسند کا کھانا منگوانے کی سہولت حاصل ہے جس کے لیے آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ برانڈڈ اور معروف فوڈ سپلائرز اور ایگریگیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔

سیاحت کے سلسلے میں، ہندوستانی ریلوے(آئی آر)، آئی آر سی ٹی سی اور ریاستی سیاحتی ترقی کارپوریشنوں کے ساتھ مل کر، مختلف سیاحتی پروڈکٹ چلاتا ہے، جس میں بجٹ سے لے کر پر تعیش طبقات جیسے بھارت درشن / آستھا سرکٹ / پلگرم اسپیشلز، بودھ سرکٹ ٹرینیں، مہاراجا ایکسپریس، دکن اوڈیسی، پیلس آن وہیلز اور گولڈن چیریئٹ شامل ہیں۔

ٹکٹوں کی فراہمی کے سلسلے میں، ہندوستانی ریلوے، مسافروں کو محفوظ اور غیر محفوظ ٹکٹوں کی خریداری میں آسانی کے نظریہ کے ساتھ مختلف طریقوں کے ذریعہ اس کی فراہمی کے انتظامات کرتی ہے، جیسے غیر محفوظ ٹکٹوں کے نظام (یو ٹی ایس) کاؤنٹرز، مسافر ریزرویشن سسٹم (پی آر ایس) کاؤنٹرز، آٹومیٹک ٹکٹ وینڈنگ مشینیں (اے ٹی وی ایم)، یو ٹی ایس ایم او موبائل ایپ، انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے مجاز ٹکٹنگ ایجنٹ، جن سادھارن ٹکٹ بکنگ سیوک (جے ٹی بی ایس)، یاتری ٹکٹ سویدھا مرکز (وائی ٹی ایس کے)، اسٹیشن ٹکٹ بکنگ ایجنٹ (ایس ٹی بی اے) ہالٹ ایجنٹ وغیرہ۔ ریلوے کی اپنی مشینری کے ذریعے یا نجی ایجنسیوں کے ذریعہ ٹکٹ کی فراہمی کا فیصلہ مسافروں کی تعداد، مسافروں کی سہولت، ریلوے کے مالی مفادات وغیرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا جاتا ہے جو ایک مستقل اور جاری عمل ہے۔

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7159


(ریلیز آئی ڈی: 1740176) وزیٹر کاؤنٹر : 143
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi