ریلوے کی وزارت
شمال مشرقی علاقے میں ریلوے کے پروجیکٹ
Posted On:
28 JUL 2021 4:40PM by PIB Delhi
مورخہ 01.04.2021 تک، شمال مشرقی خطے میں مکمل / جزوی طور پر 2,011 کلومیٹر لمبائی کے لیے 74,485 کروڑ روپے کی لاگت سے 20 منصوبے منصوبہ بندی / منظوری / عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں، جن میں سے 321 کلومیٹر لمبائی کو منظوری مل چکی ہے اور اس پر مارچ، 2021 تک 26,874 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:
تقریباً 1,181 کلومیٹر کی لمبائی پر محیط 14 نئے منصوبے جن کی لاگت 56,553 کروڑ روپے ہے اس میں سے 253 کلومیٹر لمبائی کو مل گئی ہے اور مارچ 2021 تک 23,994 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
تقریباً 830 کلومیٹر کی لمبائی پر محیط 6 ڈبلنگ پروجیکٹس جن کی لاگت 17,932 کروڑ روپے ہے اس میں سے 68 کلومیٹر لمبائی کے لیے اجازت دے دی گئی ہے اور مارچ 2021 تک 2,880 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
مالی سال 2021-22 کے لیے، شمال مشرقی خطے میں مکمل / جزوی انفراسٹرکچر اور حفاظتی کاموں کے لیے 6,913 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو سال 2009 سے 2014 تک کے سالانہ بجٹ (روپے 2,122 کروڑ/ سال) سے اوسطاً 226 فیصد زیادہ ہے۔
کام کی پیشرفت اور فنڈز کی دستیابی کے مطابق زونل ریلوے کی طرف سے کی جانے والی مانگ کی بنیاد پر منصوبے کے لحاظ سے سالانہ فنڈ مختص کیے جاتے ہیں۔
ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک و انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 7156
(Release ID: 1740175)
Visitor Counter : 161