شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی کونسل کے تحت منصوبے

Posted On: 28 JUL 2021 1:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 28 جولائی 2021: شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے ذریعہ نافذ کی جانے والی شمال مشرقی کونسل اور شمال مشرقی روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ (این ای آرایس دی ایس) کی اسکیموں کے تحت ریاست ناگالینڈ کے لئے مارچ 2021۔2018 کے دوران کل 619.44 کروڑ روپے کی لاگت سے 32 منصوبوں کو منظوری دی گئی۔ سیکٹر وار بٹی ہوئی تفصیل حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

سیکٹر

منصوبوں کی تعداد

منظور شدہ رقم (کروڑ روپے میں)

1

زراعت اور اس سے وابستہ

8

24.70

2

انسانی وسائل کی ترقی اور روزگار (تعلیمی اور معاشرتی)

4

14.49

3

انسانی وسائل کی ترقی اور روزگار (کھیل کود)

1

2.92

4

صنعتیں

10

24.44

5

اطلاعات اور رابطہ عامہ

1

0.67

6

طب اور صحت

1

3.00

7

بجلی

1

5.83

8

نقل و حمل اور مواصلات

5

541.52

9

سیاحت

1

1.88

 

میزان

32

619.44

وسائل کے غیر میعادی مرکزی فنڈ (این ایل سی پی آر) اسکیم کا سلسلہ 15.12.2017 سے ختم کردیا گیا تھا اور اس کی جگہ شمال مشرقی خصوصی بنیادی ساختیاتی ترقی اسکیم  (این ای ایس آئی ڈی ایس) شروع کی گئی تھی۔ این ایل سی پی آر اسکیم 2017 تک منظور شدہ منصوبوں کے تحت واجبات کی ادائیگی کے محدود مقصد کے لئے جاری ہے۔ این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت 233.68 کروڑ روپے کی لاگت سے  ریاست ناگالینڈ کے لئے 13 منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔ منصوبوں کی سیکٹر وار بٹی ہوئی تفصیل حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

سیکٹر

منصوبوں کی تعداد

منظور شدہ لاگت (کروڑ روپے میں)

1

تعلیم

2

16.97

2

صحت

2

38.96

3

بجلی

1

20.96

4

سڑک اور برج

7

153.71

5

پانی کی فراہمی

1

3.08

میزان

13

233.68

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب  جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

 

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7134

 



(Release ID: 1740163) Visitor Counter : 125


Read this release in: English